تازہ تر ین

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پارلیمانی عالمی کپ جیت لیا

پا کستان:(ویب ڈیسک)پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پارلیمانی عالمی کپ جیت لیا ہے۔ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنا منٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔پاکستان نے 153 رنز کا ٹارگٹ بارہویں اوور میں پورا کرلیا۔ فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی پارلیمانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنز سکورکیے تھے۔جواب میں پاکستان پارلیمارنی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو فائنل میں نو وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین گنڈاپور نے 53 نمایاں رنز سکور کیے۔اس سےپہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 101 بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی طرف سے مرتضی محمود نے اکیس سکور دیتے ہوئے تین کھلاڑی آﺅٹ کیے۔ کپتان زین قریشی اور احمد کنڈی نے دو دو وکٹیں لیں۔ایک سو دو رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مقررہ ہدف چودہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے علی زاہد 36 جبکہ علی آمین گنڈاپور 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی فائنل میچ میں موجود رہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ فائنل جیتنے پر اسٹڈیم میں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجا کر پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن میں منعقدہ پارلیمنٹیرینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہماری پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹیرینز کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد قابلِ تحسین ہے۔پاکستانی پارلیمان کی کرکٹ ٹیم نے 8 سے 15 جولائی تک لندن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت، ساﺅتھ افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل تھیں۔پاکستانی ٹیم کی قیاد ت ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے کی جبکہ نائب کیپٹن علی زاہداور امیر سلطان نےبطور وکٹ کیپر اپنے فرائض سرانجام دیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv