تازہ تر ین
Govt-of-Punjab-Logo

دھندہ گروپ بھکاریوں کی شامت ،پابندی لگ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے سماجی لعنت کے خاتمے بھیک مانگنے پر پابندی عائد کر دی، وزیر علیٰ پنجاب نے بھکاریوں کیخلاف آئی جی پنجا ب کو کریک ڈاو¿ن کے احکامات جاری کر دیئے۔شہرکی مصروف اور اہم شاہراو¿ں پر خواجہ سراہ بن کر شہریوں سے بھیک مانگنے والے گرو ہ کالا کھو ں رو پے کے ٹھیکے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ واضح ر ہے کہ اکثر بھکا ر ی ہیروئن کا نشہ پورا کرنے کے لیے مختلف طور طریقے اپنا کر بھیک مانگتے ہیںجبکہ مختلف مقامات پر منشیا ت بھی فرو خت کرتے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق حکومت پنجاب نے سماجی لعنت کے خاتمے بھیک مانگنے پر پابندی عائد کر دی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کے احکامات جاری کر دیئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حالیہ بغیر پروٹوکول شہر کے دورے کے دوران انہیں متعدد بھکاری بھیک مانگتے نظر آئے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو احکامات دیئے کہ گدا گروں کیخلاف اقدامات کیے جائیں،لاہور پولیس نے وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا، شہر کے مختلف مقامات پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن جا ر ی کردیا گیا ہے ۔معلوم ہواہے کہ شہرکی مصروف اور اہم شاہراو¿ں پر خواجہ سراہ بن کر شہریوں سے بھیک مانگنے والے لڑکوں کے گروہ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ جس کے با رے میں بتا ےا گےا ہے کہ مزکور ہ گرو پ میں لا کھو ں رو پے کا ٹھیکہ بھی فرو خت ہو نے کابھی انکشاف ہو اہے ۔ مذکو ر ہ گرو ہ اپنے ان بھکاریوں، گداگروں کے بھی ٹھیکیدار ہوتے ہیں جو ہر روز صبح انھیں اپنی گاڑیوں میں بٹھا کر انھیں مقررہ جگہوں پر چھوڑ دیتے ہیں، ان گداگروں میںخواجہ سرا ہ کا بھیس بد ل کر سمیت لولے، لنگڑے، اندھے وغیرہ شامل ہوتے ہیں جو اپنی معذوری دکھا کر شہریوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لیتے ہیں اور بھیک حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ٹھیکیدار ان غریبوں، بے بسوں، لاچاروں سے بھیک کی کمائی کا ایک بڑا حصہ وصول کر لیتے ہیں، یہ ٹھیکیدار بہترین کپڑوں میں ملبوس ہوتے ہیں، خوبصورت گھروں میں رہتے ہیں، قیمتی گاڑیوں میں گھومتے پھرتے ہیں، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل حساس ادارو ں کی جا نب سے بھی مراسلہ جا ر ی کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ لاہور میں دہشت گرد بھکاری کے روپ میں ریکی کر کے بڑی واردات کرسکتے ہیں ۔مرا سلہ میں مزید بتا یا گیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے دہشت گرد شہر میں بھکاری کا روپ دھار کر اہم حساس تنصیبات اور عمارتوں کی ریکی کرکے دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں اور بھکاریوں کے روپ میں دہشت گرد پولیس کے گشت پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ شہر میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کیخلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جارہے ہیں، بھکاری ٹریفک کی روانی میں خلل اور سکیورٹی خدشات پیدا کر تے ہیں، لیکن اس کیساتھ ساتھ دیگر اداروں کو بھی اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ گداگر رہائی کے اگلے ہی روز دوبارہ اس کام میں لگ جاتے ہیں۔پولیس نے در جنو ں مقدمات درج کر کے سینکڑوں مرد اور خواتین گداگروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ کم عمر بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv