تازہ تر ین

غریب شہری کا گھر بینک کی امداد،قا نون سازی کر رہے ہیں

اسلام آباد (نیٹ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینکوں سے قرض لیے کر گھر بنانے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں، حکومت موقع دے گی کہ آپ اپنی تنخواہ سے گھر بناسکیں ان خیالات کااظہار انھوں نے پاکستان ہاسنگ منصوبے کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کو پورے ملک میں لے کر جائیں گے.وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسکیم حکومت پرائیوٹ سیکٹر سے مل کر شروع کررہی ہے، حکومت کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ 50 لاکھ گھر بنا سکے، البتہ حکومت کے پاس پورے ملک میں زمین پڑی ہوئی ہے.انھوں نے کہا کہ 10 ہزار گھر ان کے لئے ہوں گے، جو پیسوں سے گھر نہیں خرید سکتے، قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار گھر غریبوں کو دیے جائیں گے، قرعہ اندازی کے ڈیڑھ سال بعد یہ گھر دے دیے جائیں گے، کچی بستیوں میں رہنےوالےبرے حالات میں رہتے ہیں.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، کراچی میں آدھی زمین پرکچی آبادی کے عوام کے لئے گھر بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکا میں 80 سے 90فیصد لوگ قرض لے کر گھر بناتے ہیں، یہاں یہ معاملہ نہیں، ہم نیا قانون بنائیں گے. اس طرح کی اسکیمیں ترکی ،بھارت اورملایشیا میں بھی آئیں، تنخواہ دار طبقہ، سرکاری ملازمین چھوٹی قسطیں دےکر گھر تعمیر کر سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کو پورے پاکستان تک لے کر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد زون 4 میں نیا پاکستان منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس ہاﺅسنگ سکیم کا مقصد ہے کہ جو لوگ اپنا گھر نہیں خرید سکتے، وہ قسطیں دے کر تعمیر کر سکتے ہیں۔ ملایشیا، ترکی اور بھارت میں بھی اس طرح کی سکیمیں بنائی گئیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ مل کر پچاس لاکھ گھر بنائے گی اور منصوبے کے لیے اراضی فراہم کرے گی، سب کے سامنے قرعہ اندازی کی جائے گی، ڈیڑھ سال کے اندر لوگوں کو گھر مل جائے گا۔وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بوریگ برینڈے نے ملاقات کی، عمران خان نے ملاقات کے دوران نیشنل ایکسیلیریٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بوریگ برینڈے نے ملاقات کی جس میں شفقت محمود، عبدالرزاق داد، عشرت حسین، سہیل محمود نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکسیلیریٹر تکنیکی صلاحیت کے فروغ کے لیے ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ مل کر کام کرے گا، عمران خان نے عالمی فورم کے اقتصادی شعبے میں اصلاحات کے جائزے کی تعریف کی۔عمران خان نے کہا کہ حکومت اسٹریٹجک شعبوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے، تعلیم اور مہارت کا فروغ ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv