تازہ تر ین

لاہور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے زیر انتظام تعمیر ہونیوالی طویل القامت فوڈ، فرٹیلائزر اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تعمیر میں طوالت پر نیب آگاہی وتدارک ونگ کی سیکشن 33 سی کے تحت متعلقہ حکام سے بریفنگ۔۔۔۔

لاہور(صدف نعیم سے)لاہور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے زیر انتظام تعمیر ہونیوالی طویل القامت فوڈ، فرٹیلائزر اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تعمیر میں طوالت پر نیب آگاہی وتدارک ونگ کی سیکشن 33 سی کے تحت متعلقہ حکام سے بریفنگ۔سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان، سی ای او پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجاہد شیر دل، پراجیکٹ ڈائریکٹر پیفڈا سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر سمیر احمد و دیگر بریفنگ کیلئے نیب لاہور پیش۔ جی ایم پنجاب انفراسٹرکچر حسن حمید اور سیکشن آفیسر ویلفیئر ونگ خواجہ عمیر کی بھی بریفنگ میں شمولیت۔ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب آگاہی و تدارک ونگ نے پراجیکٹ پر بریفنگ لی۔نیب کیجانب سے بلڈنگ کی تعمیر اور مالی معاملات پر وضاحت طلب کی گئی۔ نمائندگان کیجانب سے پیفڈا کے قیام، مقاصد اور طریقہ کار پر نیب افسران کو بریفنگ دی گئی۔پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 6 ارب 32 کروڑ روپے متعین کی گئی۔بلڈنگ کا سول ورک تاحال 45 فیصد مکمل ہو سکا۔جنریٹر، لفٹیں اور کولنگ یونٹس خریدے جا چکے۔لیبارٹری کیلئے لیب ٹیسٹنگ کا سامان تاحال نہیں خریدا گیا۔نیب لاہور مختلف تجاویز اور آراءچیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کرےگا تاکہ بلڈنگ کی فوری تکمیل میں معاونت فراہم کی جاسکے۔نیب کیجانب سے زور دیا گیا کہ رواں سال کی مختص کردہ رقم فوری جاری کی جائے تاکہ جون 2020 تک بلڈنگ قابل استعمال بنائی جا سکے۔بلڈنگ کی تعمیر کیساتھ ساتھ لیبارٹری میں استعمال ہونیوالے سامان و آلات کی خریداری کیلئے مختص رقم فراہم کی جائے تاکہ خریداری کا کام بھی فوری شروع کیا جاسکے۔حکام کیجانب سے تمام تر توجہ بلڈنگ کی تعمیر پر مرکوز جبکہ آلات و سامان کی خریداری تاحال تاخیر کا شکار رہی۔ لیب میں استعمال ہونیوالے آلات و مشینوں کی خریداری کیلئے فل الوقت تجربہ کار و اہل افراد متعین کئے جائیں۔نیب کی خواہش ہے کہ میگا منصوبہ جلد از جلد باضابطہ تکمیل تک پہنچے اور لیب ٹیسٹنگ کا آغاز ہوسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv