تازہ تر ین

کلبھوشن یادیو کیس اچھی تیاری کے ساتھ لڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کیس اچھی تیاری کے ساتھ لڑا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ بربریت جاری ہے، قابض افواج کے ہاتھوں گزشتہ روز مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا گیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مفصل ثبوت ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے اور بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے روکے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی کو واشنگٹن جائیں گے، وہاں رکنے کے حوالے سے وزیراعظم خود بیان دے چکے ہیں، امریکی دورہ کے حوالے سے تمام تفصیل دی جاچکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر 14 جولائی کو مذاکرات ہونگے، اس حوالے سے مزید تفصیل وہاں پر دیں گے، پاکستان نے 80 فیصد کام مکمل کرلیا، بھارت نے کتنا کیا ابھی نہیں معلوم، اس حوالے سے ہونے والے معاہدے کی تفصیل ابھی سامنے نہیں لائی جاسکتی۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سزائے موت یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو آئے گا، ہم نے تیاری اچھی کی اور اچھا کیس لڑا، ہمارا گمان اور کوشش اچھی ہے، 17 جولائی کو ہی اس کیس پر تبصرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ میں افغان امن کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کے حوالے سے مکمل عمل درآمد کررہا ہے، کسی شمالی کوریا کے شہری کو پاکستانی ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv