تازہ تر ین
googly111

موسم نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا،لگتا تھا شاید بھارت150 رنز بھی نہ کر پائے گا:وسیم خان،پہلے5 رنز3 کھلاڑی آﺅٹ ہونے سے بھارتی ٹیم سنبھل نہ سکی:اسد علی کی گگلی میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹروسیم خان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا بھارت، نیوزی لینڈ کے خلاف رنز کے تعاقب میں کامیاب نہیں ہو پائے گا۔ بھارت کی جانب سے کھلاڑیوں کی کوئی پارٹنر شپ بھی نہ چل سکی۔موسم کی تبدیلی کے باعث بھی نیوزی لینڈ کا مقدر بہتر رہا جس سے نیوزی لینڈ نے فائدہ بھی اٹھایا۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے با?لرز کی با?لنگ بڑی زبردست ہے پھر بھارت کے خلاف بڑے مشکل کیچز بھی پکڑے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بڑی زبردست رہی۔ میں سمجھتا ہوں شاندار فیلڈنگ کے باعث نیوزی لینڈ میچ جیتا۔ بھارتی ٹیم کے اوپنر جم کر کھیل نہیں سکے انتہائی کم سکور پر آدھی ٹیم ڈھیر ہو گئی جس سے لگ رہا تھا بھارتی ٹیم حوصلہ ہار رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کا پلہ شروع سے ہی بھاری رہا جس کے باعث بھارتی ٹیم مسلسل دبا? میں رہی۔جس طرح بھارت کی وکٹیں گریں لگتا نہیں تھا بھارت ڈیڑھ سو بھی کر پائے گا۔راجا اسد علی نے کہا کہ بھارت کے لئے صورتحال شروع سے ہی پریشان کن اور مایوس کن رہی پے درپے وکٹیں گنوانے سے بھارتی حوصلہ ٹوٹتا نظر آ رہا تھا۔ بھارت کے بڑے بلے باز صرف ایک ایک سکور بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv