تازہ تر ین

ورلڈکپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

مانچسٹر(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔نیوزی نے 2015 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھی دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم فائنل میں کینگروز نے کیویز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن دوسرے اوور میں روہت شرما ایک رن بنا کر میٹ ہینری کی بال پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔کے ایل راہول کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئے جو تیسرے اوور میں بولٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے جب کہ چوتھے اوور کا آغاز ہوتے ہی بلے باز راہول بھی میٹ ہینری کی بال پر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔بھارت کی چوتھی وکٹ 24 کے مجموعے پر گری اور کارتھک 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ریشب پنٹ اور ہاردک پانڈیا 32، 32 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اور دونوں کھلاڑیوں کو مچل سینٹنر نے آﺅٹ کیا۔ایک موقع پر بھارت کے 6 کھلاڑی 92 رنز پر آﺅٹ ہو چکے تھے لیکن مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جڈیجہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 116 رنز کی شراکت نے میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔جڈیجہ نے 59 گیندوں پر چار چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتحیاب نہ کرا سکے اور 48 ویں اوور میں آﺅٹ ہو گئے۔بھارت کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 31 رنز درکار تھے، دھونی نے 49 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو مزید دلچسپ بنایا لیکن پھر اگلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل کی شاندار تھرو پر دو رنز لینے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہو گئے۔بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف سے 18 رنز کی دوری پر آل آﺅٹ ہو گئی اور اس طرح نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری بار ورلڈکپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب کہ فرگوسن اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے جسے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز مکمل کی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240 رنز کا ٹارگٹ دیا۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آﺅٹ ہوگئے تھے۔19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کیم ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 67 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روکا گیا تو کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔ روس ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv