تازہ تر ین

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک چین کے پانچ روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور :ُ(ویب ڈیسک)ترجمان محکمہ توانائی ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ توانائی پنجاب چھیاسی ملین ڈالر کی خطیر رقم سے بنیادی مراکز صحت اور پرائمری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک چین کے پانچ روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کا مقصد پنجاب کے تعلیمی اور صحت کے بنیادی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر معمور چینی کمپنیز کے سربراہان سے ملاقات کر کے منصوبے کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانا تھا۔ اس منصوبے سے پندرہ ہزار پرائمری اسکول ، چوبیس سو بنیادی مراکز صحت ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور محکمہ توانائی کی نیٹ زیرو بلڈنگ کو رواں سال دسمبر تک شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر اختر ملک نے چین میں مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شمسی توانائی کی ترویج کے لئے پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی۔ وزیر توانائی نے چین کی معروف سولر پینل بنانے والی ہولی کمپنی کے سربراہ مسٹر وانگ سے بھی ملاقات کی۔ مسٹر وانگ نے ڈاکٹر اختر ملک کو پنجاب میں سولر پینل کی مقامی سطح پر تیاری اور لوکل انڈسٹری کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ اس طرح مقامی سطح پر نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے ملک کی آبادی بڑھ رہی ہے ہمیں توانائی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملکی ضروریات کے پیش نظر پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لئے مقامی ذرائع کو استعمال کر کے ماحول دوست اور سستی بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv