تازہ تر ین

چینی جنگجو لڑکی ’مولان‘ کی تلوار بازی دیکھ کر دنیا دنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک)آنے والی ہولی وڈ اینیمیٹڈ لائیو ایکشن فلم ’مولان‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھتے ہی لوگ دنگ رہ گئے۔’مولان‘ لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے اور یہ فلم چین کی جنگجو خاتون کی بہادری کے گرد گھومتی ہے۔ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم بنانے کا اعلان 2016 میں کیا تھا، تاہم ڈزنی اسٹوڈیو کو فلم کی ہیروئن ڈھونڈنے میں سخت مشکلات درپیش آئیں۔ڈزنی اسٹوڈیو نے ہیروئن کو دنیا کے پانچ بر اعظموں اور ایک ہزار لڑکیوں کے اوڈیشن کے بعد چینی اداکارہ لیو یفائے کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا تھا۔’مولان‘ لائیو ایکشن کی ہدایات نکی کیرو نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔فلم کی کہانی ’مولان‘ نامی چینی جنگجو لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو چین کی حقیقی جنگجو خاتون تھیں۔فلم کی کہانی پانچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں۔ہوا مولان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ چینی مارشل آرٹ کے مختلف اسٹائل کی ماہر تھیں۔فلم کے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں چینی اداکارہ لیو یفائے کو چینی جنگجو لڑکی کے کردار میں ڈھلتے ہوئے اور دشمنوں کو تلواروں سے زیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہوا مولان کی گھر میں ہی ایسی تربیت کی جاتی ہے کہ وہ جوان ہوکر جنگجو بن جاتی ہیں اور حریفوں کو سبق سکھاتی ہیں۔ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم بتایا گیا ہے کہ فلم کو آئندہ برس موسم بہار میں ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ’مولان‘ کے لیے منتخب کی گئی چینی اداکارہ لیو یفائے کو ’کریسٹل لیو‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ و گلوکاری بھی کرتی ہیں۔2004 سے اداکاری کی شروعات کرنے والی لیو یفائے متعدد چینی فلموں میں مارشل آرٹ کی فائٹر خاتون کا کردار بھی ادا کرچکی ہیں۔لیو یفائے نے 2008 میں ’دی فوربڈن کنگڈم‘ میں جیکی چن اور جیٹ لی کے ساتھ بھی کام کیا، جب کہ 2014 میں ’آﺅٹ کاسٹ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv