تازہ تر ین

گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کی تجویز کردہ قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی جس میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کے لئے 25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 150 فیصد اور400 یونٹ سے زائد والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی، تاہم اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوائی تھی اور ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے، تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا ہے اور گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv