تازہ تر ین

1992 اور2019 کے ورلڈکپ میں حیرت انگیز مماثلتیں

لاہور(ویب ڈیسک)انگلینڈ میں کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے میچز 1992 کی طرز پر ہورہے اور اس میں بھی قومی ٹیم اپنی 27 سال پہلے والی کارکردگی دہرا رہی ہے۔کبھی خوشی کبھی غم اور سنسنی کے سلسلے 27 سال پہلے والے ہیں جب کہ ٹیموں کے ساتھ مقابلوں اور ہار جیت کا تناسب بھی بالکل 1992 جیسا ہے۔27 سال قبل ورلڈکپ میں اپنے پہلے مقابلے کیلئے عمران خان کی قیادت میں جب قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف میدان اتری تو نتیجہ بالکل 2019 والا تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھی باقاعدہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے حالات اور جیت ہار کا تناسب بالکل 1992 والا ہے۔ورلڈکپ 2019 میں شکست سے سفر کا آغاز کرنے والی قومی ٹیم دوسرے مقابلے میں فاتح ٹھہری اور تیسرے میچ میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔چوتھے اور پانچویں میچ میں پاکستان کو 27 سال پہلے بھی شکست ہوئی تھی اور 27 سال بعد بھی مات ہوئی جب کہ چھٹے مقابلے کا نتیجہ بھی مختلف نہیں۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے 1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ پاکستان کا مقابلہ کرنے سے قبل ناقابل شکست تھا اور حالات 2019 میں بھی وہی ہیں۔سب سے حیرت انگیز اور قابل ذکر مماثلت یہ ہے کہ 1992 میں جب پاکستان اور نیوزی لینڈ میدان اترے تو بدھ کا دن تھا اور 27 سال بعد بھی مقابلہ ہفتے کے تیسرے روز ہی ہے۔حیرت انگیز طور پر 1992 کی ٹیم میں انضمام الحق تھے اور 2019 میں ان کے بھتیجے انعام الحق ہیں۔ 27 سال قبل پاکستان کے چھٹے میچ میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے عامر سہیل بہترین کھلاڑی تھے اور جاری ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں یہ اعزاز حارث سہیل کو ملا۔اس وقت کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر اننگز کے آغاز پر نئی گیند استعمال کی جائے گی اور 2019 کے ورلڈکپ میں بھی ایک میچ میں دو سفید گیندیں استعمال کی جاتی ہیں۔1992 کے ورلڈ کپ سے قبل بھارت اور آسٹریلیا نے ایک ایک ورلڈ کپ جیتا تھا اور 2019 میں بھی گزشتہ ورلڈ کپ انہی دو ٹیموں نے جیتے ہیں۔ 27 سال قبل جب آصف علی زرداری جیل گئے تو پاکستان جیت گیا تھا اور وہ آج بھی جیل میں قید ہیں۔ہالی ووڈ کی ایک فلم الہ دین 25 نومبر 1992 کو نمائش کیلیے پیش کی گئی تھی اور 2019 میں بھی الہ دین کا ری میک پیش کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv