تازہ تر ین

اپوزیشن کی آکسیجن ختم ہو گئی ، آخری برھکیں مار رہی ہے : فردوس عاشق

اسلام آباد (آن لائن‘ صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے اقتدار سے باہر رہنے کا ذاتی دکھ سمجھ سکتی ہے مولانا کو 1988ئ سے اقتدار کا نشہ لگا ہوا تھا مگر اس مرتبہ اقتدار کے مگرمچھوں کو سمندر سے باہر نکال دیا گیا اپوزیشن کی آکسیجن ختم ہورہی ہے اس لیے وہ آخری بھڑکے مار رہی ہے ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے منگل کے روز تعلیمی ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عہد حاضر کے تقاضوں سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے پاکستان میں 02نہیں بلکہ ایک تعلیمی نظام چاہتے ہیں اور ملک میں یکساں تعلیمی نظام کیلئے صوبوں سے مشاورت بھی جاری ہے دیہاتی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں کیونکہ حکومت کو دیہاتی علاقوں میں زیادہ چیلنجز درپیش ہیں حکومت نے سکول سے باہر 2کروڑ بچوں کو سکول لانے کیلئے اقدامات کیے ہیں لیکن اب ہمیں روایتی تعلیمی سے نکل ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہے کیونکہ اب جنگیں ٹیکنالوجی کے ذریعے لڑی جاتی ہے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم ملک میں یکساں انصاف اور تعلیم کیلئے کوشاں ہے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے پر کام تیزی سے جاری ہے جلد یکساں تعلیمی نصاب کے حوالے سے جامع پالیسی کا اعلان کریں گے کیونکہ ریاست مدینہ نے اپنا لوہا منوایا تو اس کے پیچھے بھی تعلیم کار فرماں تھی اس لیے وزیر اعظم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر بنانے کے خواہشمند ہیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کا کام آئین اور قانون کی بالادستی پر عمل کرانا ہوتا ہے نکہ کسی اور کہ کاموں میں مداخلت کرنا ہوتا ہے انہوںنے اے پی سی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اب ملکی صورتحال کو مند نظر رکتھے ہوئے ذاتی مفاد سے باہر نکلنا ہوگا اور ملک اور عوام کے بارے میں سوچنا ہوگا لیکن حکومت مولانا فضل الرحمان کے اقتدار سے باہر رہنے کا ذاتی درد سمجھ سکتی ہے کیونکہ مولانا کو1988سے اب تک اقتدار کا نشہ لگا ہوا تھا اور اب وہ مگر مچھ اقتدار کے سمندر سے باہر آگئے ہیں تو انہیں اقتدار سے باہر رہنے کی شدت بہت محسوس ہورہی ہے معاون خصوصی نے کہا کہ سعود عرب چین متحدہ عرب امارات سمیت قطر نے پاکستانی معیشت کو سمبھالا دینے کیلئے امداد دی ہے اب ملکی معیشت صحیح سمت میں جارہی ہے تو اپوزیشن کے پاس مہنگائی کا چورن بیچنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اس لیے وہ ملک میں غلط بیانیے کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اپوزیشن کی اکسیجن ختم ہورہی ہے اس لیے وہ آخری بھڑکیں مار رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام روایتی سیاستدانوں کے کرپشن پالیسیوں کو سمجھ گئی ہے کہ کس طرح انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا اور قوم کے بچوں کے بجائے اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچا اب قوم 24ہزارارب ڈالر کے قرضوں کا حساب مانگ رہی ہے سابق حکمرانوں نے نسل در نسل اپنے بچوں کے اقتدارو وسائل منتقلی کے بارے میں سوچا اور کام کیا مگر اب عمران خان ملک اور قوم کو اس بحران سے نکالے گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاروبارکیلئے پرمٹ، رجسٹریشن آسانیوں کیلئے اہم پیشرفت ہے، بالخصوص ایس ایم ایز اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔ پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کے لئے جدید اقدامات کا پروگرام پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن اینیشی ایٹیو نئے پاکستان کی طرف ایک ٹھوس قدم ہے،کاروبار کے لیے پرمٹ،رجسٹریشن اوراجازت ناموں کے عمل کو سہل بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے،بالخصوص SMEs اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری، چھوٹی اوردرمیانہ صنعتوں کو دفاترکے غیرضروری چکروں سے نجات دلانے کا نظام دے رہے ہیں، اس سےکاروباری افراد کو کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی کامقصد کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لاناہے، اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا، نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv