تازہ تر ین

382 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ

ناٹنگھم(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 382 رنز کا ہدف دے دیا۔ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 121 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کپتان فنچ 53 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر وارنر اور عثمان خواجہ نے 192 رنز جوڑے اور مجموعے کو 313 تک پہنچایا، وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ 10 چوکوں کی مدد سے 89 بنا کر آﺅٹ ہوئے۔میکسویل 32 اور اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جب کہ اسٹوئینس 17 اور کیرے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 اور مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ہیں،آسٹریلیا 5 میں سے 4 کامیابیاں حاصل کرکے 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ نے 2 کامیابیاں سمیٹی ہیں البتہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے بنگال ٹائیگرز 5 پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv