تازہ تر ین

اپوزیشن کی میثاق معیشت کی پیشکش کو حکومت کی جانب سے مثبت انداز میں لینا چاہیے: امجد اقبال ، اپوزیشن لیڈر لوٹی ہوئی دولت دیدیں تو تنخواہیں سو فیصد بڑھ جائیں گی: اعجاز حفیظ ، بجٹ سے اشرافیہ بھی متاثر ہوئی اپوزیشن کا 50فیصد تنخواہیں بڑھانےکا مطالبہ غیرضروری ہے: ضمیر آفاقی ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں 4روز میں عوام کے ٹیکس کے 10کروڑ ضائع کرائے گئے: شاہد بھٹی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد بھٹی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں چار روز میں عوام کے ٹیکس کے 10کروڑ ضائع کرنے کے بعد بالآخربجٹ بحث شروع ہوئی۔حکومت دبا? میں ہے۔ عمران خان کو ہسپتالوں کی صورتحال پر پکڑنا چاہیئے وہ شوکت خانم کے حوالے سے قوم کے رول ماڈل تھے۔اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ایکدوسرے کو صرف طعنے دے رہے ہیں۔ پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف بھارت کو مذاکرات کے لیے ٹویٹس کیے جار ہے ہیں مگر میثاق معیثت پر ہم مل بیٹھنے کو تیار نہیں۔ آئی ایم ایف مطمئن ہے کہ ڈالر 150سے اوپر نہیں جانا چاہیئے تاہم اگر حکومت کے لوگ ہی کہیں کہ ڈالر 170پر جائے گا تو جائے گا۔ بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ سندھ کے بعد پنجاب میں ایڈز کے مریض سامنے آرہے ہیں۔میزبان تجزیہ کارامجد اقبال نے کہا کہ حکومتی ادراک سے اسمبلی میںبجٹ بحث کا آغاز ہوا ہے۔ سابق حکومت کی نسبت موجودہ حکومت کے نو ماہ میں ٹیکس اہداف میں شارٹ فال400ارب سے زائد کا ہے۔ اپوزیشن کی میثاق معیثت کی پیشکش کو حکومت کی جانب سے مثبت لینا چاہیئے۔فیصل آباد میں ایڈز کے 2680کیسز سامنے آنا بے حد خوفناک ہے۔ قومی اسمبلی میں اس مسئلے کے حل پر بحث ہونی چاہیئے نہ کہ سیاست کی نظر کر دینا چاہیئے۔میثاق معیثت کی طرح میثاق صحت بھی ہونا چاہیئے۔تجزیہ کاراعجاز حفیظ خان نے کہا ہے کہ شعبدہ شریف کے دور کے ہسپتالوں سے آج کی حکومت میں ہسپتال بہتر ہیں۔ شہباز شریف اسمبلی میں اپنے لوٹے ہوئے پیسے کا ذکر کرتے، انکی منی لانڈرنگ پر وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آگئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر اپنی لوٹی ہوئی دولت دیدیں تو تنخواہیں سو فیصد بڑھ جائیں گی۔پاکستان کا جھنڈا جلانے والے آج اپنی چوری بچانے کے لیے اکٹھے ہیں تاہم بجٹ بحث کا آغاز خوش آئند ہے۔اپنے ابا جی کو بچانے کے لیے نکلنے والے میثاق معیثت پر بھی حکومت سے مطالبات کریں گے۔نواز شریف اور زرداری کے پاس قوم کے لوٹے ہوئے 500ارب ڈالرز ہیں۔ ڈالر کریسی ، بیوروکریسی سے آگے چلی گئی ہے مگر حکومت چاہے تو ڈالر 125روپے تک آسکتا ہے۔ہمارے معاشرتی مسائل ایڈز پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ حکومتی بجٹ سے اشرافیہ بھی متاثر ہوئی ہے۔ اپوزیشن کا بچاس فیصد تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ غیر ضروری ہے تاہم مہنگائی سمیت دیگر ایشوز پر بحث ہونی چاہیئے۔لاہور میں تعلیمی اداروں کی بہت بری حالت ہے۔ اسمبلی میں عوامی نمائندگان نے اپنے رویے تبدیل نہ کیے تو انہیں عوام اٹھا باہر پھینک دیں گے اور جوتیاں ماریں گے۔ حکومت نے ملک میں پکر دھکڑ کر کے خوف پھیلا دیا ہے ، ڈالر 200روپے تک بھی جا سکتا ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں ایڈز ایمرجنسی لگادی گئی ہے حکومت کو اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہیئے کیونکہ اس بیماری میں ایک مہینے کی دوا60ہزار کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv