تازہ تر ین

جمہویت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنا چاہیے: محسن شاہ ، بھارت کیخلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرکے بڑی غلطی کی: سینیٹر فیصل جاوید ، شور اپوزیشن کا حق ،بجٹ پاس ہو جائےگا: خالد مقبول ، بجٹ پاس کرانے کیلئے حکومتی انداز مناسب نہیں:آیت اللہ درانی ، پروڈکشن آرڈر آئینی حق:روبینہ خالد ، بجٹ ضرور پاس کرائیں گے:آفتاب جہانگیرکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون کی ٹیم بجٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پارلیمنٹیرینز کی رائے جاننے کے لئے پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئی۔تحریک انصاف کے رہنمائ فیصل خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے نہ کھیل کر بڑی غلطی کی۔گزشتہ حکومت نے کرکٹ پر کوئی کام نہیں کیا سٹرکچر تبدیل کرنا پڑے گا۔بجٹ پر انہوں نے کہا اپوزیشن کے بجٹ منظور نہ کرنے سے کچھ نہیں ہو گا بجٹ پاس کرا لیں گے۔محسن شاہ نواز نے بتایا کہ بجٹ سیشن کے دوران ممبران کو پراڈکشن آرڈر ملنا چاہئے تھا یہ اہم معاملہ ہے۔اگر ایسا نہ ہوا ہم اپنی حکمت عملی تیار کریں گے۔اب عمران خان کی دھمکیوں میں وزن نہیں رہا۔میری دعا ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتے۔ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے کہا شور اپوزیشن کا حق ہے اس کے باوجود بجٹ پاس ہو جائے گا۔میرے خیال میں کرکٹ جسمانی سے زیادہ ذہنی مضبوطی کا متقاضی کھیل ہے۔کراچی میں الیکشن ہوں تو ساری سیٹیں ایم کیو ایم لے جائے گی۔پیپلز پارٹی کے آیت اللہ درانی نے کہا کہ حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا صورتحال نازک ہے بجٹ پاس کرانے کے لئے حکومتی انداز مناسب نہیں۔کرپشن پر کمیشن بنانا ہے تو سب کا احتساب کریں صرف چند کا نہیں۔بجٹ میں اپوزیشن کا احتجاج تو بنتا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا پراڈکشن آرڈر سب کا آئینی حق ہے ہم کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کر رہے حکومت ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔کے پی میں بجٹ پاس کرنے کے لئے دھمکی دی گئی۔دس سالوں کا نہیں بیس سالوں کا احتساب کریں۔تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر نے کہا ہے کہ بجٹ ضرور پاس کرائیں گے اپوزیشن بلاجواز شور کر رہی ہے حکومت کی سمت بالکل درست ہے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔مسلم لیگ ن کے ناصر تمام پارٹیز نے محسوس کیا شور شرابے سے صورتحال بگڑے گی۔جہاں تک بجٹ کا تعلق ہے لوگوں کی تو کمر ہی ٹوٹ گئی ہے یہ بجٹ عوامی نہیں مخالفت کریں گے۔ایک سابق کھلاڑی کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کرکٹ کی صورتحال افسوسناک ہے۔بھارت سے ہار پر قوم کا دل ٹوٹا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv