تازہ تر ین

دہشت گردی سے بڑا جرم کرپشن ،اس کی معافی نہیں ہونی چاہیے: طارق ممتاز ، جعلی اکاﺅنٹس سامنے آ رہے ہیںکرپشن اور منی لانڈرنگ نے صورتحال خراب کی : آغا باقر ، فریال تالپور کرپشن میں ملوث ہیں تو انکا احتساب ہونا چاہیے: ثروت روبینہ ، قوم کے معاشی قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے، اور بدعنوانی کا سدباب کیا جائے: رانا منیر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ثروت روبینہ نے کہا ہے کہ بطور انسان احترام ہونا چاہئے چاہے خاتون ہو یا مرد ایسا نہیں کہ جنس کی بنیادپر احترام کیا جائے انسان کوئی تبھی کہلائے گا جب اس کا رویہ بھی انسانی ہو۔۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریال تالپور نے غلط کام کیا تو احتساب لازم ہے۔ایسے معاشرے جس میں طاقتور کا احتساب نہ ہو تباہ ہو جاتے ہیں۔کرپشن بڑا جرم ہے۔پیسہ کمانے کے جائز ذرائع بھی ہیں۔ملک معاشی طور پر کمزور ہے سب کو مل کر مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا البتہ بہت زیادہ غریب لوگوں کو ریلیف ملنا چاہئے البتہ ٹیکسز لگنے ہی تھے۔ کالم نگارطارق ممتاز نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین پر مقدمات بنتے ہیں ہمارے ہاں ایسی مثالیں کم ہیں خواتین سے نرم رویہ اختیار کیا جاتا ہے دہشت گردی سے بڑا جرم کرپشن ہے اس کی معافی نہیں ہونی چاہئے کرپٹ لوگ پورے معاشرے کے قاتل ہوتے ہیں۔بہت سے لوگ تو وعدہ معاف گواہ بننغے کو تیار ہیں بجٹ کے دوراان اپوزیشن جماعتوں کے شور سے بہتر تاثر نہیں جاتا۔بجائے شور کرنے کے سنجیدگی دکھانی چاہئے تاکہ ایک ایک لفظ سمجھ آئے۔ رانا منیر نے کہا کہ کرپشن ضرورت کے تحت نہیں ہوتی اس کے پیچھے لالچ ہے جو انساان کو اندھا کر دیتی ہے ایسے لوگ معاشرے کو گھن کی طرح کھا جاتے ہیں۔پوری قوم کے معاشی قاتلوں کو سزا ملنی چاہئے اور کرپشن کا سد باب ہونا چاہئے۔احتساب سب کا ہونا چاہئے۔جب سے پاکستان بنا یہ ثابت نہیں ہو سکا پیسہ اگرکسی اور کے نام پر ہے تو ثبوت کیا ہے کہ اس کا نہیں۔ایسے معاملے پر سخت موقف ضروری ہے۔بجٹ اجلاس اسملی کے تمام اجلاسوں سے اہم ہوتا ہے جس میں عوام کی قسمت کا فیصلہ ہوتا ہے۔غریبوں پر ٹیکس نہیں لگنا چاہئے۔کالم نگار آغاباقر نے کہا کہ جعلی اکا?نٹس سامنے آ رہے ہیں یعنی پیسہ کسی کا ہے لیکن کسی اور کے نام پر رکھا گیا ہے یہ بڑی عجیب بات ہے غریب لوگوں کے اکاﺅنٹس سے پیسہ نکل رہا ہے۔ وعدہ معاف گواہ جو جرم میں شریک ہو لیکن معافی کی شرط پر گواہی دے دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv