تازہ تر ین

بھارتی اداکار عمران خان کی اہلیہ خاوند سے روٹھ کر میکے چلی گئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ اوانتیکاگھریلو ناچاکی کے بعد اپنی بیٹی اِمارہ کے ہمراہ والدین کے گھر چلی گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور ا±ن کی اہلیہ کے مابین گزشتہ کئی مہینوں سے تنازعات چل رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہونے والے جھگڑے کے بعد اوانتیکاصبح کے وقت بیٹی اِمارہ کے ہمراہ شوہر (عمران خان) کا گھر چھوڑ کر والدین کے گھر چلی گئیں۔عمران خان کے قریبی دوستوں نے اوانتیکاکی ناراضی اور گھر چھوڑنے کی تصدیق کی البتہ انہیں اس معاملے کی اصل وجہ کا علم نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاندان کے کچھ بڑے اور دونوں کے مشترکہ دوست اس معاملے کو سلجھانے میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ عمران اور اوانتیکا 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد ا±ن کے ہاں 2014 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جن کا انہوں نے نام اِمارہ رکھا۔واضح رہے کہ عمران خان کی آخری فلم ’کٹی بٹی‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، گزشتہ چار برس سے وہ بڑے پردے پر نظر نہیں آئے جبکہ اس سے قبل ا±ن کی ’جانے تو یا جانے نا‘، ایک میں ایک تو،آئی ہیٹ لو اسٹوری، کڈنیپ، میرے برادر کی دلہن اور دہلی بیلی ریلیز ہوچکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv