تازہ تر ین

بلاول افطار پارٹی میں اپوزیشن کا بڑا کٹھ آج ہو گا

اسلام آباد (این این آئی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو (آج) اتوار کو اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا‘ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنما?ں کو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو وفود سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق افطار عشائیے سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں ملک کی سیاسی صورت حال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی قیادت کئی سال بعد زرداری ہاو¿س میں کسی اجلاس میں شرکت کرےگی۔( ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق بیرون ملک دورے کے باعث شرکت نہیں کریں گے تاہم جماعت اسلامی کا وفد پی پی کے افطار میں جائےگا۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے انہیں اور مسلم لیگ ن کو اتوار کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی جسے مریم نواز نے قبول کرلیا۔بلاول بھٹو نے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔بلاول بھٹو نے محمود اچکزئی اور اختر مینگل بھی فون کرکے انہیں افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے آفتاب شیرپاو¿ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں کو ایک پیج پر لایا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق افطار ڈنر میں عوامی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔مسلم لیگ (ن )کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد افطار ڈنر میں شرکت کرےگا۔مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد میں حمزہ شہباز اور دیگر سینئر رہنما بھی شامل ہوں گے۔ حزب اختلاف کی چیدہ چیدہ جماعتوں کے تمام رہنماو¿ں کی شرکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف عید کے بعد مشترکہ منظم احتجاج کےلئے افطار ڈنر کی دعوت دی گئی ہے، بلاول بھٹو نے مریم نواز کو ٹیلیفون پر رابطہ کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی جسے مریم نواز نے قبول کرلیا اس کے دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ٹیلیفون پر رابطے کرکے دعوت دی گئی جن میں مولانا فضل الرحمن ، اسفندیار ولی خان، محمود اچکزئی، سینیٹر سراج الحق ،آفتاب احمد خان شیر پا? اور اویس شاہ نورانی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب کے حالیہ منظر عام پر آنے والے انٹرویو پر بھی اپوزیشن رہنما سخت برہم ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران گلہ کیا کہ میں پہلے ہی کہتا تھا کہ اس حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے مگر میری بات کو نظر انداز کیاگیا، تاہم آصف زرداری نے جواب دیا تھا کہ ہم حکومت کو وقت دینا چاہتے تھے، معلوم تھا کہ ان کی نااہلی عیاں ہوجائے گی اوراب ہم سب اکٹھے ہیں اور ملکر حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv