تازہ تر ین

کروڑوں روپے کا یہ کبوتر خریدنا پسند کریں گے؟

لاہور (ویب ڈیسک ) کبوتر بازی پاکستان میں کافی لوگوں کا مشغلہ ہے جو جیب پر کافی بھاری بھی ثابت ہوتا ہے۔مگر کیا کسی کبوتر کی قیمت کروڑوں روپے بھی ہوسکتی ہے؟کم از کم ایسا بیلجیئم میں ضرور دیکھنے میں آیا جہاں ایک کبوتر کو 14 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 2 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلامی میں فروخت کیا گیا۔اور یہ کوئی عام کبوتر نہیں جو یہاں وہاں دانہ کھاتے نظر آتے ہیں یہ تو آرمانڈو ہے جسے اسٹار ریسنگ کبوتر کا خطاب دیا گیا ہے۔

پیپا نامی گروپ نے اس کبوتر کو فروخت کیا اور اس کا دعویٰ تھا کہ یہ ہر وقت کا سب سے ‘بہترین’ کبوتر ہے۔

ویسے یہ کبوتر برسوں سے ریسز میں کامیابی حاصل کررہا ہے اور اسی وجہ سے یہ اتنی قیمت میں فروخت ہوا۔

اس کبوتر کو چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خریدا اور اس کی نیلامی ہی 6 لاکھ ڈالرز سے شروع ہوئی تھی۔

کبوتر کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس کبوتر کو خریدنے کے لیے 2 چینی افراد میں مقابلہ ہوا اور آخر میں ایک نے 14 لاکھ ڈالر کی بولی پر بازی جیت لی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نیلامی میں مجموعی طور پر 178 کبوتروں کو فروخت کیا گیا جو کہ لگ بھگ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv