تازہ تر ین

فیڈرر کی امریکی سرزمین پرفتوحات کاسلسلہ جاری

انڈین ویلز(اے پی پی) راجر فیڈرر، رافیل نڈال، گیل مونفلس، کیرن خچانووف اور ڈومینک تھیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جان اسنر، فلپ کولیشرائبر، کائل ایڈمونڈ، شاپووالوو اور لینارڈ سٹروف پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ جمعرات کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی ٹینس کھلاڑی کائل ایڈمونڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ہسپانوی سٹار رافیل نڈال بھی پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے سربین فلپ کراجینوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 کی شکست فاش سے دوچار کیا اور ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ روس کے کیرن خچانووف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن کھلاڑی جان اسنر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی فتح کا سکور 6-4 اور 7-6(7-1) تھا۔ فرانس کے گیل مونفلس نے جرمنی کے فلپ کولیشرائبر کو مات دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دیگر پری کوارٹر فائنل میچز میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے کروشیا کے کارلوچ کو ہرا کر، کینیڈا کے میلوس راﺅنک نے جرمن حریف سٹروف کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv