تازہ تر ین

بلاول بھٹو نے وہی زبان استعمال کی جو پاکستان کے دشمنوں کا بیانیہ ہے،حکومت نے پہلی مرتبہ کالعدم تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے:سید صمصام بخاری

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے برعکس پہلی مرتبہ سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے مگر بلاول بھٹو نے اپنے غیرذمہ دارانہ بیان میں وہی زبان استعمال کی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کا بیانیہ ہے۔صوبائی وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی گفتگو نے پاکستان کی بجائے اس کے مخالفین کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں،بلاول بھٹو کی باتیں نیب کی پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا شکنجہ کسنے کا ردعمل ہیں لیکن بلاول بھٹو کی کوئی شعلہ بیانی نیب کی تحقیقات کا عمل نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول موجودہ حکومت پر کالعدم تنظیموں کے حوالے سے تنقید کر رہے ہیں حالانکہ ان کو دکھ اور تکلیف کوئی اور ہے،حقیقت یہ ہے کہ نیب کی آزادانہ تحقیقات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے خلاف نیب کی کارروائی ان کی غضب کرپشن کی عجب کہانی کا منطقی نتیجہ ہے۔سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس نکتہ نظر کا اظہار کیا ہے ان کی گزشتہ دنوں میاں نوازشریف کی تیمارداری کے نام پر ہونے والی رازونیاز کا یہی نتیجہ نکلنا تھا، نوازشریف بھی کہتے رہے ہیں کہ ہماری تنظیمیں دوسرے ملک میں گھس کر ڈیڑھ سو بندے مار دیتی ہیں اور گزشتہ روز بلاول بھٹو نے بھی ملک دشمنی پر مبنی یہی الزام دہرایا، حقیقت یہ ہے کہ بلاول بھٹو اور نوازشریف جیسے لوگ نیشنل ایکشن پلان کے مخالف اور اس پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ ہیں اوریہی لوگ دشمن ممالک کے ہم نوالہ ہم پیالہ بن کر ان کی زبان بولنے کے عادی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv