تازہ تر ین

میجر جنرل آصف غفور کی ایک ٹوئٹ اور شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھارتی شکست اور عثمان خواجہ کی شاندار پرفارمنس پر جہاں شائقین کرکٹ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے بجائے ذاتی اکاﺅنٹ کو استعمال کیا جس پر وہ پہلے بھی آسٹریلوی ٹیم اور کھلاڑیوں کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر تعریف کرچکے ہیں۔عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور انہوں نے سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 383 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کارکردگی پر انہیں میچ اور سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میچ میں ان کے اسٹرائیک ریٹ کی تعریف کی اور ‘اسٹرائیک’ کو انگریزی کے بڑے حروف تہجی میں لکھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو دوبارہ بہت بہت مبارک ہو، آپ کے زبردست 100 رنز اور مسلسل تین میچز میں شاندار کارکردگی ون ڈے سیریز میں کامیابی کی وجہ بنی۔اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نے آسٹریلیا کی کامیابی پر 11 مارچ کو بھی ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے عثمان خواجہ کی تعریف کی۔میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئٹ کے بعد شائقین کے تبصروں کا سیلاب امنڈ آیا ہے جس میں وہ آسٹریلوی ٹیم اور خاص طور پر عثمان خواجہ کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم پر طنز بھی کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv