تازہ تر ین

حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلیے انٹرپول سے پھر رابطے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے نواز و شہباز شریف کے بچوں، اسحاق ڈار اور دیگر اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے ایک مرتبہ پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے تمام بیوروز کو اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کررکھی ہیں، جس کی روشنی میں نیب بیوروز نے فرار ملزمان کی واپسی کےلیے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کو واپس لانے کے لیے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز، داماد علی عمران، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صاحبزادے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مصطفیٰ امجد سمیت کئی ملزمان بدعنوانی مقدمات میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف ممالک میں قیام پزیر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


atomic-blast

تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv