تازہ تر ین

سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا ہندو مذہب سے اختلاف سامنے آگیا

بھارتی(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ہندو مذہب سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا ہے کہ کوئی گائے کسی کی ماتا (ماں) نہیں ہوسکتی۔سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ‘ذرا سوچیے کہ کوئی جانور کسی انسان کی ماتا کیسے ہوسکتی ہے، کیا آپ کے پاس دماغ ہے، یا گوبر بھرا ہوا ہے؟’انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں لوگ بیف (گائے کا گوشت) کھاتے ہیں، میں نے خود بھی کیرالہ میں بیف کھایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں آج بھی نچلی ذات کے افراد سے تعصب برتا جارہا ہے اور پڑھے لکھے لوگ بھی اِس برائی میں مبتلا ہیں۔رواں برس جنوری میں بھی انہوں نے مودی سرکار کے خلاف بات کرتے ہوئے لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے لیے فسادات کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں انسان گائے کے غلام بن چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv