تازہ تر ین

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جس کے تحت عدالت نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنڑ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے۔جس پر عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین،اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، سماعت کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہیں ہو سکی۔ جس کے بعد عدالت نے آج حاضری سے استثںیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv