تازہ تر ین

خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات نے چینی باشندے کو کلمہ پڑھاکر مسلمان کردیا

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ایک چینی باشندے کو کلمہ پڑھایا اور دائرہ اسلام میں داخل کردیا۔پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے رہنما اور صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے دعوت و تبلیغ کے بعد چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا۔چینی شہری کے قبول اسلام کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ڈاکٹر امجد علی اسے کلمہ پڑھاتے ہیں۔ چینی باشندہ صوبائی وزیر کے ساتھ ساتھ کلمہ پڑھتا ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے مسلمان ہونے کے بعد نومسلم چینی شہری کا نام عبداللہ رکھ دیا۔واضح رہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت بہت سے چینی شہری روزگار کی تلاش میں پاکستان آئے ہیں اور مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv