پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں جس کے بعد اب اسکول 7 جنوری بروز پیر کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں والدین کو بچوں کو اسکول چھوڑنے میں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اور شدید سردی کے باعث بچے بیمار بھی پڑسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ملک میں اس وقت سردی کی شدید لہر جاری ہے اور صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں جس کے بعد یکم جنوری کو اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہونا تھا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں تماشائیوں کی شرمناک حرکات

میلبرن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان بھارتی ٹیم پر نسل پرستی پر مبنی جملے کسنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کے مشہور ’بے 13‘ سے کچھ شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے آوازیں کسیں کہ ’ہمیں اپنا ویزا دکھاﺅ‘ جبکہ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں سے بھارتی شائقین نے بھی شکایت کی کہ انہیں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔مشہور کرکٹ ویب سائٹ ‘کرک انفو’ نے جملے کسنے والے شائقین کی ویڈیو کرکٹ آسٹریلیا کو فراہم کی، جنہوں نے یہ ویڈیو وکٹوریہ پولیس اور گراﺅ نڈ کی مینجمنٹ کو فراہم کردی۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے میچز میں شائقین، کھلاڑیوں یا اسٹاف کی جانب سے کسی بھی قسم کی تضحیک یا نسل پرستانہ حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور شائقین اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت اسٹیڈیم اسٹاف یا سیکیورٹی سے کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی اور وکٹوریا پولیس نے ایک خاص حصے میں موجود شائقین کے رویے کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نامناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم میچ کے بقیہ حصے میں بھی شائقین کے رویے کا جائزہ لیتے رہیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیڈیم میں داخلے اور ٹکٹ دینے کی شرائط میں واضح طور پر نسل پرستانہ جملوں سمیت کسی بھی قسم کے نامناسب رویے کا مظاہرہ نہ کرنے کا انتباہ دیا ہوا ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں واضح طور پر درج ہے کہ مذکورہ فرد کو اسٹیڈیم سے باہر نکالنے سمیت طویل عرصے تک اس کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔

2019 پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے نئے سال کو پاکستان کی ترقی کا سال قرار دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پُر امن، متحرک اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے، 2019 ترقی کا سال ہو گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ متحد ہو کر ہم اپنی کامیابیوں کو مزید مستحکم کریں گے، اللہ ہم پر رحم کا سلسلہ جاری رکھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء اور پُرعزم پاکستانیوں کو سیلوٹ بھی پیش کیا۔

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول پر 4 روپے 86 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔ذرائع کے مطابق نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لیے حکومت کی جانب سے خوشخبری ملی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 0.52 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔قبل ازیں اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے اور مٹی کا تیل 25 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔

کیا آپ اصلی شہد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس خبر کو لازمی پڑھ لیں

لاہور (ویب ڈیسک) ہم آپ کو خالص شہد کی پہچان کے چند طریقے بتائے دیتے ہیں۔ سب سے پہلے شہد کی بوتل پر لگے لیبل کو چیک کریں، جس پر اجزائے ترکیبی درج ہوں۔ شہد بنانے والی کمپنی کی طرف سے ایمانداری کے ساتھ اجزائے ترکیبی کا اندراج قانونی اور اخلاقی طور پر لازم ہے۔ ان اجزاءمیں اگر ایسے مادے جو تیل میں اس لئے ملائے جاتے ہیں کہ اس میں کوئی غیر معمولی خصوصیت پیدا ہو جائے نہ ہو تو بے فکر ہو کر یہ شہد خرید لیں۔ ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس میں ڈال دیں۔ اگر شہد خالص ہوا تو یہ پانی میں حل نہیں ہوگا لیکن اگر خالص نہ ہوا تو حل ہو جائے گا کیونکہ مارکیٹ میں ملنے والے اکثر شہد گڑ سے بنائے جا رہے ہیں۔اس طریقہ کے ذریعے شہد کی جانچ کے لئے آپ کو ایک عدد لائٹر اور موم بتی درکار ہے۔ موم بتی میں موجود کاٹن کی بتی کو شہد میں بھگو کر ایک بار جھٹک دیں اور بعد ازاں لائٹر سے اسے آگ لگانے کی کوشش کریں۔ اگر اس بتی میں آگ لگ گئی تو سمجھ لیں کہ یہ خالص شہد ہے۔شہد کے چند قطرے جذب کرنے والے کاغذ پر پر ٹپکا دیں۔ اگر یہ کاغذ قطروں کو جذب کر گیا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہد خالص نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس جذب کرنے والا کاغذ نہیں تو اس کے لئے آپ سفید کپڑا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کپڑے پر شہد کے چند قطرے گرا کر تھوڑی دیر انہیں دھو لیں۔ اگر تو کپڑے پر دھبے کا نشان رہ جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ شہد خالص نہیں ہے۔

فلم انڈسٹری کیلئے کیسا سال رہا ،کونسی فلم نے سب سے زیادہ پیسہ کمایا ،چینل ۵ کی تہلکہ خیز رپورٹ

لاہور (صدف نعیم)ہر سال اپنے ساتھ جہاں بہت سی خوشیاں لاتا ہے تو وہیں بہت سے لوگ اس جہاں سے رخصت ہو کر اپنے سے جڑے لوگوں کو غمگین کر جاتے ہیں۔ وہ شوبز شخصیت جو اس دنیا سے کوچ کر گئیں۔سال کے آغاز میں اردو کا ایک درخشاں ستارہ ممتاز شاعر رسا چغتائی بجھ گیا۔معروف دانشور کالم نگار منو بھائی بھی 19 جنوری کو پھیپھڑوں اوردل کے عارضہ مبتلا ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوئے۔بےپناہ صلاحیتوں کے مالک ، مخصوص آوازکے بادشاہ اور ٹی وی کے اہم کردار قاضی واجد کی وفات کی صورت میں اداکاری کا ایک باب ختم ہوگیا۔نامور فنکارہ کلثوم سلطانہ اور ٹی وی اور اسٹیج کا بڑا نام مدیحہ گوہر بھی اس سال اپنی مداحوں سے بچھڑ گئے۔اردو ادب کے تین بڑے نام مشتاق احمد، فہمیدہ ریاض اور الطاف فاطمہ بھی رواں برس انتقال کر کے اردو ادب سے لگاو رکھنے والوں کو داغ مفارقت دے گئیں۔عینک والا جن سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری، موسیقار استاد نذر حسین ، ڈائریکٹر الطاف قمر اور اداکار علی اعجاز جیسے فنکار بھی اس سال مداحوں سے بجھڑ گئے۔

رُستم زماں گاما پہلوان اور سانپ”کون بڑا پہلوان نکلا“کون جیتا کون ہارا؟سنسنی خیز خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) زندگی اور موت کا سفر دکھنے میں تو کئی سالوں پر محیط نظر آتا ہے مگر اپنی ہی زندگی پر غور کیا جائے تو احساس ہوتا ہے جیسے ابھی کل ہی کی تو بات تھی۔ اپنا بچپن اور جوانی اس قدر تیزی سے بیتتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں جیسے ہوا کا جھونکا ہو یا بجلی کی کوند کہ بس پلک جھپکی نہیں اور وقت کو گھوڑا پر لگائے اُڑ گیا۔ زندگی اس مالک کی دین ہے جس نے واضح احکامات دیے اور بتا دیا کہ یہ راستہ صحیح ہے اور یہ غلط۔ غلط کریں گے تو جہنم آپ کا مقدر ہوگی اورصحیح کریں گے تو جنت کے حقدار ٹھہریں گے۔اللہ رب العزت خالق کائنات ہیں اور اور یہ ان کی قدرت ہے کہ بس ”کُن“ کہتے ہیں اور کام ہو جاتا ہے۔ یہ بھی برحق ہے کہ وہ اللہ کو اپنی مخلوق سے اس قدر پیار ہے کہ وہ ہمیں سب کچھ بتا دینے کے باوجود ہمیں سدھارنے کیلئے اپنی نشانیاں دکھاتے رہتے ہیں۔ پہلے دو واقعات پاکستان کی دو الگ الگ شخصیات کی وصیتوں سے متعلق ہیں جو پوری نہ ہو سکیں مگران دونوں کا انجام کتنا مختلف اورباعثِ عبرت ہوا۔ ان دونوں واقعات کو پڑھ کر جو بھی نتیجہ اخذ کریں لیکن قدرت کے رنگوں پر حیران ضرور ہوں گے۔ وصیتیں جو پوری نہ ہو سکیں دنیا کے کسی بھی شہ سوار سے شکست نہ کھانے والا کوہِ گراں رستم زماں گاماں پہلوان 23مئی 1960ءکی صبح موت سے شکست کھا گیا۔گاماں پہلوان کو رمضان المبارک میں سحری کے وقت ایک نہایت ہی زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا۔گاماں پہلوان کو ان ہی کے ذاتی تانگے پر میو ہسپتال لایا گیا۔یہ ایک بہت ہی زہریلا سانپ تھا اور کسی عام آدمی کو کاٹتا تو وہ فوراًہی لقمہ اجل بن جاتا مگر گاماں پہلوان اس سانپ کے زہر سے بھی بچ گئے۔ صحت یاب ہونے کے بعد گاماں پہلوان نے کہا کہ سانپ نے دانت میرے پاﺅں میں گاڑھ دیئے لیکن میں نے پوری قوت سے اسے زمین پر رگڑا تویہ الگ ہوااورمجھے یوں لگا جیسے میں جلتے تنور میں گرگیا ہوں۔گاماں پہلوان اس واقعہ کے بارہ سال بعد طبعی موت کا شکار ہوئے۔ان کی وصیت کے مطابق انہیں پیر مکی کے مزار احاطہ میں دفن کیا جانا تھا۔پیر مکی کے صحن میں قبر کی کھدوائی شروع ہوئی تو ایک مجاور خاتون نے ڈپٹی کمشنر کو دہائی دی کہ کچھ لوگ پیر مکی کے صحن میں زبردستی قبر بنانے جا رہے ہیں جنہیں ایسا کرنے سے روکا جائے۔طویل بحث کے بعد گاماں پہلوان کو جوگی خاندان کے ذاتی قبرستان میں دفن کردیا گیا اور یوں ان کی آخری خواہش جسے پورا کرنا دشمن بھی اپنا فرض سمجھتا ہے ، پوری نہ ہو سکی۔ ایک دوسرے واقعہ پر نظر دوڑائیں توعبرت کی ایک بدترین مثال ابھر کر سامنے آتی ہے۔ 29اگست 1952ءکو پاکستان کے گورنر جنرل ملک غلام محمد فوت ہوئے۔ان کی وصیت کے مطابق انہیں سعودی عرب میں دفنایا جانا تھا لہٰذا انہیں امانتاًکراچی میں سپردِخاک کر دیا گیا۔کچھ عرصہ بعد وصیت کے مطابق ان کی لاش کو قبر سے نکال کر سعودی عرب روانہ کرنے لگے توایک ڈاکٹر، فوج کے کیپٹن، پولیس اہلکا ر، دوگورکن اور غلام محمد کے قریشی رشتہ دار قبرکشائی کے لیے قبر ستان پہنچے۔ گورکن نے جیسے ہی قبر کھودی اور تختے ہٹائے تو تابوت کے گرد ایک سانپ چکر لگاتا دکھائی دیا، گورکن نے لاٹھی سے اس سانپ کو مارنے کی کوشش کی ،مگر وہ ہر وار سے بچ گیا۔پولیس کے سب انسپکٹر نے اپنی پستول سے چھ گولیاں داغ دیں،مگر سانپ کو ایک بھی گولی نہ لگی۔ڈاکٹر کی ہدایت پر ایک زہریلے سپرے کا چھڑکاﺅکر کے قبر عارضی طور پر بند کر دی گئی۔دو گھنٹے کے بعدجب دوبارہ قبرکھودی گئی تو سانپ اسی تیزی سے قبر میں چکر لگا رہاتھا۔چنانچہ باہمی صلاح مشورے کے بعد قبر کو بند کر دیا گیا اور اگلے دن ایک مشہور اخبار میں چھوٹی سی خبر شائع ہوئی جو کچھ یوں تھی: ”سابق گورنر جنرل غلام محمد کی لاش سعودی عرب نہیں لے جا ئی جاسکی اور وہ اب کراچی ہی میں دفن رہے گی۔

سال 2018: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 8.7 فیصد کمی ہوئی

کراچی(ویب ڈیسک) سال 2018 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 8.7 فیصد کمی ہوئی۔سال 2018 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو¿ جاری رہا اور 100 انڈیکس میں سال کا اختتام 3385 پوائنٹس کمی کے ساتھ 37085 پر ہوا۔سال 2018 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 16 ارب 71 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1945 ارب روپے رہی۔پی ایس ایکس میں سال کے 246 دن کاروبار ہوا جن میں سے 129 دن منفی رہے جب کہ سال 2018 میں بلند ترین سطح 47148 اور کم ترین 36274 رہی۔100 انڈیکس نے 10874 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا، انڈیکس میں کاروباری دن میں سب سے زیادہ اضافہ 1556 پوائنٹس رہا جب کہ 1335 پوائنٹس کی گراوٹ سب سے بڑی رہی۔

کیا آپ اپنی موجودہ عمر سے 10سال چھوٹا نظر آنا چاہتے ہیں؟؟ تو یہ خبر آپ ہی کیلئے ہے۔۔۔

نیویارک(ویب ڈیسک) ہرانسان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ہمیشہ جوان رہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ عمر ڈھلتی ہے اور بڑھاپا اپنی جگہ بنا لیتاہے۔ہم آپ کو ہمیشہ جوان رہنے کے لئے کوئی آب حیات تو نہیں بتاسکتے لیکن ایک ایسا نسخہ ضرور بتاسکتے ہیں جسے استعمال کرکے آپ اپنی عمر سے 10سال کم نظر آئیں گے۔اس نسخے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاءکی ضرورت ہوگی آدھا کیلا تین چمچ جو کا دلیہ دہی میں ملا ہوا ایک چمچ شہد ایک انڈابنانے کا طریقہ
:کیلے کو انڈے ،شہد اور دیگر اجزاءمیں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس مواد
کو اپنے چہرے پر 15منٹ تک لگا رہنے دیں۔یاد رہے کہ اس مواد کو لگانے سے قبل چہرے کو اچھی طرح دھو لیں تا کہ تمام جراثیم اور مٹی صاف ہوجائے۔یہ ماسک تمام عمر اور جلد کے لوگ لگا سکتے ہیں۔کیلے میں فائبر پایا جاتا ہے جو کہ جلد کے لئے بہت زیادہ مفید ہونے کے ساتھ اسے نرم و ملائم بنا دیتا ہے اور ساتھ ہی چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم کرتا ہے۔شہد کی وجہ سے ہماری جلد میں پانی کی کمی ختم ہوتی ہے جبکہ جو اور دہی کے ملاپ سے لیکٹک ایسڈ بنتا ہے جو کہ جلد کو تازہ کردیتاہے۔