تازہ تر ین

نواز شریف کی ممکنہ سزا ، اڈیالہ جیل میں بیرک مختص، نمبر کیا اور اس کے علاوہ کیا ہو رہا ہے؟

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم کو العزیز سٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنس میں ممکنہ سزا کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں بیرک مختص کر کے صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے ’جی این این‘ نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو ممکنہ سزا کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں بیرک نمبر 11 مختص کر کے رنگ اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ضروری اشیائ کا بندوبست بھی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرد موسم کے باعث ان کیلئے 1800 روپے مالیت کی رضائی بھی خرید لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرک کیساتھ منسلک واش روم کی صفائی کا کام بھی شروع ہو گیا ہے جبکہ جیل انتظامیہ نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے بھی بخوبی آگاہ ہیں جس کے باعث ان کے تمام ٹیسٹ کرانے کے بعد ہی بیرک میں بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پانچ قسم کی بیماریاں ہیں جن میں امراض کلب، شوگر، بلڈ پریشر، گردے اور کولیسٹروکل کے امراض شامل ہیں۔ عدالت کی جانب سے اگر نواز شریف کو سزا سنائی گئی تو جیل انتظامیہ ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد ہی بیرک میں بند کرے گی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv