تازہ تر ین

قائد کے پاکستان میں مذہب ،رنگ ونسل کی تقسیم نہیں

لاہور(اےن اےن آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قائد کے پاکستان کے حقیقی تصور کو اجاگر کر رہی ہے جس میں رنگ، مذہب اور ثقافت کی کوئی قسیم ملحوظ نہیں رکھی جائے گی سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔ہمیں اپنے اندر احساس محرومی اور احساس بیگانگی کو ختم کر کے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اقلیتوں کو بھی قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے۔ پی ٹی آئی نوجوانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ نوجوانوں اور خصوصا ہمارے اقلیتی نوجوان بھائیوں نے تبدیلی کے لیے ہر موقع پر وزیر اعظم کا ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر میں پنجاب یوتھ کونسل اور روٹری کلب کے مشترکہ تعاون سے قائد اعظم ڈے او رکرسمس کی خوشیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن نے کہاکہ قائداعظم و علامہ اقبال کے ارشاد اور آئین کی روشنی میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور ہمیں اپنے اندر احساس محرومی اور احساس بیگانگی کوختم کرنا ہوگا تاکہ متحد ہوکر کر وطن عزیز کو آگے لے کر چلیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور اعجاز عالم بھی موجود تھے۔ اعجاز عالم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ تحریک پاکستان میں اقلیتی رہنماں نے قائداعظم اور دیگر رہنماں کے ہمراہ قیام پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں اور اقلیتوں کے فیصلہ کن ووٹ سے کامیابی حاصل ہوئی۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں سکھ، ہندو مسیحی سب کے حقوق اس وطن میں اسی طرح محفوظ ہیں جتنے پاکستان میں مسلمانوں کے محفوظ ہیں۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان تیمور بھٹی سمیت پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز،ڈی جی پلاک صغری صدف،صدر روٹری کلب محمد مشتاق،چیئرمین پنجاب یوتھ کونسل ڈاکٹر نور،ریجنل ڈائریکٹر انسانی حقوق لبنی منصور،مختلف اسکولوں کے بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کے ساتھ سول سوسائٹی سے منسلک لوگوں نے بھی شرکت کی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv