تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے 15 سال سے کم عمربچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کردی

لاہور(ویب ڈیسک)ہائیکورٹ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈومیسٹک ورکرز بل 2018 کا مسودہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے، گھریلو ملازمین کے مسائل کےحل کیلئے کمیٹی اور خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، کسی بھی گھریلو ملازم سے 8گھنٹے سے زائد مشقت نہیں کرائی جائے گی۔عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد پنجاب حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کا حکم دے دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت گھریلو ملازمین کی تنخواہیں طے کرے گی۔جب کہ عدالت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کردی۔عدالت نے گھریلو ملازمین کے مجوزہ قانون میں 15سال سےکم عمر ملازم رکھنے پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv