اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں اور میں نے سیاست کو کرپشن نہیں خدمت کا ذریعہ بنایا جب کہ ہمارے خلاف مقدمات کی وجوہات عوام جانتے ہیں۔ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، میں نے سیاست کو کرپشن نہیں خدمت کا ذریعہ بنایا، میں اور میرا خاندان ماضی میں بھی احتساب کا سامنا کرچکا اور سرخرو ہوچکا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات کی وجوہات عوام جانتے ہیں، تمام مقدمات مفروضوں اور اندازوں پر مبنی ہیں لہٰذا اپنا فیصلہ اللہ اور عوام کی عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔دوسری جانب اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس میں تنظیم سازی سے متعلق فیصلے کیے گئے، ان فیصلوں کے سیاست پر دور رس اثرات ہوں گے اور پاکستان کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ کی جب حکومت آئی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، ہم نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، موٹر وے بنائے، ملک میں سی پیک لائے، ہمارے دور میں ہونے والی ترقی کو غیر ملکی بھی مانتے ہیں، ہمارے دور میں پاکستان نے معیشت اور دفاع سمیت ہر شعبے میں ترقی کی، (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور اس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، ہمارے دور میں مہنگائی کی کمر توڑی گئی لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کردی، 10 ہزار میں ملنے والا راشن اب 16 ہزار میں ملتا ہے، غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہا کیا کرے۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے جو اسلام آباد کی احتساب عدالت 24 دسمبر کو سنائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

