تازہ تر ین

چھوٹے اور علاقائی اخبارات کو اشتہارات دیئے جارہے ہیں: فواد چودھری ،سی پی این ای کےساتھ اجلاس میں اشتہارات کا 85فیصد براہ راست اخبارات کو دینے پر اتفاق ، نیوز پیپرز رجسٹریشن ایکٹ کو تبدیل کرنا قطعی غیر مناسب ہوگا: سی پی این ای

اسلام آباد(پ ر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر عارف نظامی کی سربراہی میں سی پی این ای کے وفدکے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات یوسف بیگ مرزا، سیکریٹری اطلاعات شفقت جلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر میا ں جہانگیر اقبال نے شرکت کی جس میں میڈیا اور آزادی صحافت سے متعلق مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اسے ملک میں جمہوری کلچر کے استحکام اور ترقی کے لئے ناگزیر قرار دیا اور وفاقی حکومت کی مجوزہ ریگولیٹری اتھارٹی کے متعلق سی پی این ای کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ پرنٹ میڈیا نیوز پیپر رجسٹریشن ایکٹ2000 کے تحت پہلے سے ہی صوبائی دائرہ اختیار میں ہے لہٰذا کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے اس صورتحال کو تبدیل کرنا قطعی غیر مناسب ہوگا۔سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے وفاقی حکومت کی اشتہاری پالیسی کے مسودے میں موجود جائز، منصفانہ، مساویانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ بنیادوں پر تقسیم ، اخبارات کی ایڈیٹوریل پالیسی کی بنا پر سزا یا انعام کے مقاصد کے لئے اشتہارات کی تقسیم کی ممانعت اور اخبارات کو اشتہارات کے واجبات کی براہ راست ادائیگی جیسے فیصلوں کو انتہائی قابل تحسین اور اخبار دوست اقدامات قرار دیا تاہم انہوں نے اشتہارات کی تقسیم میں علاقائی اخبارات کے پچیس فیصد کوٹے کے خاتمے اور بڑے شہروں کے چھوٹے اخبارات کو نظرانداز کئے جانے پر سی پی این ای کی شدید تشویش کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے وضاحت کی کہ ایسا تاثر غلط ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علاقائی اور مقامی اخبارات اور بڑے شہروں کے چھوٹے اخبارات کو بھی اشتہارات کی تقسیم میںان کا جائز حصہ دیا جا رہا ہے اور اگر اس سلسلے میں کہیں کوئی کمی بیشی ہو تو وفاقی وزارت اطلاعات اس کا تدارک کرے گی۔اجلاس میں سرکاری اشتہارات کے واجبات کا طریقہ کار وضع کرتے ہوئے اخبارات کو 85 فیصد براہ راست اور اشتہاری ایجنسیوں کو علیحدہ 15 فیصد ادائیگی پر اتفاق کیا گیا۔ دریں اثنا سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری، وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات یوسف بیگ مرزا، سیکریٹری اطلاعات شفقت جلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر میا ں جہانگیر اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سی پی این ای کے موقف کو بڑے غور سے سنا اور سی پی این ای کی جانب سے پیش کئے گئے نکات پر اتفاق کیا جس پر ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv