تازہ تر ین

شہباز شریف کو ایسی خوشخبری کا ہی انتظار تھا ، کس اہم ملاقات کی اجازت مل گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) جیل حکام نے شہبازشریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے اہلخانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات کل ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کل دوپہر منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بڑے بھائی نوازشریف کی ملاقات بھی منسٹر انکلیو میں بدھ کے روز ہوئی تھی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔واضح رہےکہ آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ کیس میں گرفتار شہبازشریف ان دنوں راہداری ریمانڈ پر ہیں اور قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv