صنعا(ویب ڈیسک) حوثی باغیوں نے یمنی حکومت کی صنعا بین الاقوامی ایئرپورٹ کھولنے کی پیشکش کو عالمی قوانین اور معیار کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی حکومت نے حوثی باغیوں کے زیر تسلط صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اندرون ملک پروازوں کے لیے کھولنے کی پیشکش کی ہے، تاہم طیاروں کا معائنہ عدن یا سیﺅن ایئرپورٹ پر کیا جائے گا جو کہ اتحادی افواج کے کنٹرول میں ہے۔حوثی باغیوں نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صنعا ایئرپورٹ کو بیماروں کی آمد و رفت اور اجناس کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جسے کسی خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ حکومت کو طیاروں کے معائنے اور مرمت کے لیے صنعا آنا ہوگا۔صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2014 سے حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔ سویڈن میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام امن مذاکرات میں یمنی حکومت، اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے نمائندے شریک ہیں تاہم صنعا ہوائی اڈے کے معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔واضح رہے کہ یمن میں تین سالہ خانہ جنگی کے دوران 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ زخمیوں کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی ہے۔ اس جنگ نے 22 ملین افراد کو متاثر کیا اور 85 ہزار بچوں کے خوراک کی کمی کے باعث ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

