تازہ تر ین

کفایت شعاری نظرانداز: وزراء کی رہائشگاہوں کی تزئین وآرائش کیلیے کروڑوں کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ایک جانب کفایت شعاری کے دعوے کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب وفاقی وزرا کی رہائش گاہوں کا بجٹ 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر ساڑھے 5 کروڑ روپے کرنے کا مطالبہ ہورہا ہے۔حکومت کی جانب سے ایک جانب کفایت شعاری مہم شد ومد سے جاری ہے، سرکاری وزارتوں اوراداروں کی گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز اور یہاں تک کہ وزیر اعظم ہاو¿س کی بھینسیں تک نیلام کی گئیں ، دوسری جانب وزراء کے بنگلوں کی تزئین وآرائش کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ حکام کو بھجوائی گئی دستاویزات کے مطابق محکمے کے پاس وفاقی حکومت کی 6 ہزارسے زائد رہائش گاہوں کے لئے 12 کروڑکا محدود بجٹ ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع منسٹرز انکلیو کے لیے 15 لاکھ روپے مختص ہیں۔پی ڈبلیو ڈی نے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر کہا ہے کہ منسٹرانکلیو کی ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کیلئے 5 کروڑ57 لاکھ روپے کے اضافی فنڈ فراہم کیے جائیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv