اسلام آباد(انٹروےو:ملک منظور احمد ، تصاوےر:نکلس جان)برازےل کے سفےر کلاڈےو لنز نے کہا ہے کہ پاک چےن اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس خطے کی تعمےر و ترقی کےلئے بہت اہمیت کا حامل ہے پاکستان کے ساتھ برازےل تعلقات کو بہت اہمیت دےتا ہے غےر ملکی سرماےہ کاروں کےلئے وزےراعظم عمران خان کی طرف سے ون ونڈ آپرےشن کا منصوبہ قابل تحسےن ہے پاکستان مےں سےکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب سرماےہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گےا ہے بےن الاقوامی میڈیا پاکستان کے امیچ کو صےح انداز مےں اجاگر نہیں کر رہاتحرےک انصاف کی حکومت نے جو نئے پاکستان کا نعرہ لگاےا ہے وہ خاصہ امےد افزا ءہے حسن اتفاق ہے کہ برازیل مےں نئی قےادت بھی نئے برازیل کا نعرہ لگا کر اقتدار مےں آئی ہے پاکستان مےں عدلےہ بہت متحرک ہے کرپشن کے خلاف موجود حکومت کے اقدامات بہت تسلی بخش ہیں بطور سفےر مےری ترجےحات مےں تجارتی حجم مےں اضافہ کرنا ہے پاکستان مےں برازیل کی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ان خیالات کا انہوںنے چےنل فائےو کے پروگرام ڈپلومیٹک انکلیو میں انٹروےو دےتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ برازیل نے پاکستان کو ستر سال پہلے تسلےم کیا اور سفارتی تعلقات قائم کےے برازیل پاکستان کو خصوصی طور پر اہمیت دےتا ہے خطے مےں پاکستان کی مرکزی حےثےت ہے انہوںنے ایک سوال کے جواب مےں کہا کہ میں پاکستان کو دوسر ا گھر سمجھتا ہوں پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں یہاں آنے سے پہلے مےرے ذہن مےں کچھ خدشات تھے لیکن یہاں آکر مجھے ایسا لگا کہ میں اپنے گھر مےں آگےا ہوں پاکستان انتہائی پر امن ملک ہے پاکستان کے ساتھ ہمارے سےاسی تعلقات بہت شاندار ہیں دو طرفہ تعلقات کو بہت بہتر بناےا گےا ہے اقتصادی اور معاشی تعاون کےلئے پاکستان کو دوستانہ ماحول اور بہتر کرنا ہوگا نئی منتخب حکومت سے ہمیں کافی توقعات ہےں اور پاکستان مےں سرمایہ کاری کےلئے مواقع بہت ہیں اقتصادی اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے حکومت کو مشکل فےصلے کرنا پڑ رہے ہےں پاکستان کو اپنی ایکسپورٹ اور تجارتی حجم مےں اضافہ کےلئے اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ یہ دور تجارتی اور اقتصادی سفارتکاری کا ہے کرپشن پوری دنےا کا مسئلہ ہے گڈ گورننس اور شفافےت کےلئے کرپشن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور ہم یہ جان کر مطمئن ہیں کہ اب پاکستان مےں کرپشن پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کر رہی پاکستان مےں سپرےم کورٹ بہت عمدہ کام کر رہی ہے انہوںنے ایک سوال کے جواب مےں کہا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمے کےلئے افواج پاکستان کی قربانےاں قابل قدر ہیں اس فوجی آپرےشن کے نتےجے مےں پاکستان مےں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور اب پاکستان کی سےاحت کی صنعت بہت ترقی کرےگی سےاحت کی صنعت سے پاکستان اربوں ڈالر کما سکتا ہے پاکستان اور برازیل کے درمےان تعلقات کو فروغ دےنے کےلئے بزنس فورم قائم کیا گےا ہے جس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات کو بہت فروغ ملا ہے دونوں ممالک کے درمےان دفاعی تعاون بڑھا ہے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں مےں ہم تعاون بڑھائےں گے پاکستان مےں آبی ذخائر کی تعمےر کےلئے قومی آگاہی مہم کا آغاز خوش آئند ہے پاکستان اےک زرعی ملک ہے اور زرعی خود کفالت کےلئے ڈےموں کی تعمےر نا گزےر ہے موجود ہ حکومت نے گرےن اےنڈ کلین پاکستان کا منصوبہ شروع کیا اور یہ بہت اچھا منصوبہ ہے اس سے ماحولےاتی مسائل پر قابوپایا جا سکتا ہے ۔
































