تازہ تر ین

زلفی بخاری نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری سعودی عرب میں موجود پاکستانی سے متعلق ایسی بات کہہ گئے کہ وہ سینیٹر سسی پلیجو کو ناگوار گزری جس پر زلفی بخاری نے معذرت بھی کر لی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا چیئرمین ہلال الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب میں سڑک پر حادثے میں قید پاکستانی ظاہر حسین کی رہائی کام معاملہ زیر غور آیا۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ فنڈ ز کی کمیٹی کا کہہ کر پاکستانیوں کو بیرون ملک جیلوں میں بے آسرا نہیں چھوڑا جا سکتا ،مشرق وسطیٰ میں کتنے پاکستانی قید ہیں کمیٹی کو اس کی تفصیلات دی جائیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا کہ کسی کی رہائی کے سلسلے میں دوسرے ملک کے قانون میں مداخلت نہیں کر سکتے ، کیسز سینیٹ کمیٹی میں آگئے اس لیے اہمیت اختیار کر رہے ہیں، بعض پاکستانی ایسے ہیں جن کے پاس وطن واپسی کے ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں ہیں ،سعودی عرب میں اس کے علاوہ بھی کئی مجبور اور بے سہارا لوگ موجود ہیں، بیرون ملک رہائش پذیر مجبور اور بے سہارا پاکستانی ہماری ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا پیسہ استعمال کرنے کی دلیل بھی ہونی چاہیے ،ہمیں مجرموں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کرناہوں گے۔ زلفی بخاری پر سینیٹر سسی پلیجوخفا ہو گئے اور انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ اس طرح بات نہیں کر سکتے ، یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ایسے تو ہزار کیسز ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv