تازہ تر ین
america

امریکہ نے ڈومورکے بجائے مدد مانگ لی

اسلام آباد (صباح نیوز+ اے این این) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی بار امریکہ بھی تحریک انصاف کا موقف تسلیم کرتا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں نکل سکتا، امریکہ افغانستان میں امن کیلئے ہماری مدد چاہتا ہے، ڈومور ے بجائے ہمارا کردار افغانستان میں قیام امن تھا، کسی کی جنگ لڑنے کیلئے ہمیں مدد دی جاتی رہی،پاکستان آج ثالثی کے لیے مرکزی کردار ادا کررہا ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات پر انہیں زیارت کے لیے آنے دینا چاہیے، امید ہےکرتار پور پر بھارت بھی مثبت ردعمل دے گا۔جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 15 سال سے کہہ رہا تھا افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، اب یہ سب تسلیم کرتے ہیں اور مجھے زلمے خلیل زاد اور ان کے وفد سے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جو پی ٹی آئی کا موقف تھا وہ ٹیک تھا وہ ہماری مدد چاہتے ہیں کہ ہم افغانستان میں امن قائم کروائیں اور طالبان پر جو بھی پاکستان کا اثر ہے وہ استعمال کریں،اللہ کا شکر ہے اب ہم کسی کی جنگ نہیں لڑ رہے، ہمیشہ سمجھتا تھا کہ ڈو مور کے بجائے افغان مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک کے ساتھ ایسا برتاﺅ کیا گیا کہ ہمیں کسی کی جنگ لڑنے کے لیے امداد دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں امن کے حوالے سے سعودی عرب اور ایران سے بات کی،یمن مسئلے کے حل کے لیے ایران نے بھی ہماری حمایت کی، ایران کے وزیر خارجہ آئے ایران کے وزیر خارجہ نے پوری گو اہی دی کہ پاکستان پوری کوشش کرے کہ یمن میں جنگ کو ختم کیا جائے اس میں بھی ہم پوری کوشش کریں گے ۔عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کرتارپور راہداری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، ان کا کہنا تھا جب نوجوت سنگھ سدھو میری حلف پرداری کی تقریب میں آئے تو تب یہ بات شروع ہوئی۔اس معاملے پر حکومت نے پورا زور لگایا، یہ ہمارا فرض ہے، مجھے بڑی خوشی ہے کہ اس پر پوری حکومت آن بورڈ تھی اور ہم نے پورا زور لگایا اور اسے ایسا ایونٹ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا یہ ہمارا فرض ہے کہ اگر بدھا، ہندووں اور سکھوں کی اور بھی مقدس جگہیں ہیں تو ہمیں مدد کرنی چاہیے اور انہیں آنے دینا چاہیے یا ان کو سہولت فراہم کرنی چاہیے ہم کوئی نئی چیز نہیں کررہے یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات پر انہیں زیارت کے لیے آنے دینا چاہیے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرتارپور معاملے پر سکھ برادری سے جو رد عمل ملا اس پر خوشی ہے، جس طرح ہمارے لیے مدینہ ہے ان کے لیے کرتارپور ہے، ہم امید رکھتے ہیں کرتار پور پر بھارت بھی مثبت ردعمل دے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں اچھی پرفامنس دی، وزارتِ تجارت، خزانہ اور منصوبہ بندی نے برے حالات میں اپنا کردار ادا کیا،اپنی معاشی ٹیم کو شاباش دینا چاہتا ہوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، معاشی ٹیم نے ایسا ماحول بنایا کہ سرمایہ کار آرہے ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے مگر مخالفین پاکستان کے حالات خراب بتاتے ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ سوزوکی نے ساڑھے چار سو ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ کا معاہدہ کیا ہے،ایگزن نے دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا،کوک اور پیپسی بھی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گیجبکہ فونٹن کی جانب سے پاکستان میں کار تیار کی جائے گی اور ٹیکنالوجی اسکول کھولے جائیں گے اور ہمارے لوگوں کو تربیت دیں گے، ان تمام چیزوں کا کریڈٹ ہماری معاشی ٹیم کو جاتا ہے، مشکل حالات میں انہوں نے ایسا ماحول بنایا کہ لوگ سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں، سرمایہ کاری سے ہی ملک اوپر جاتاہے۔ وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کے اصلاحاتی پیکیج اور اسے عبوری صوبے کا درجہ دینے کے معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 20 نکاتی ایجنڈے سمیت معاشی صورت حال پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم اور کابینہ نے خزانہ، اصلاحات اور منصوبہ بندی کی وزارتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کابینہ کے گزشتہ فیصلوں پر 80 فی صد تک عمل ہوا۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے گلگت بلتستان کے اصلاحاتی پیکیج اور اسے عبوری صوبے کا درجہ دینے کے معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے 6 اہم صنعتو ں کو گیس کی بلاتعطل سپلائی جاری رکھنے کی منظور دی جس میں لیدر، طبی آلات، گارمنٹس انڈسٹری شامل ہیں۔اس کے علاوہ کابینہ نے اکنامک افیئرز ڈویژن کے مختلف معاملات متعلقہ وزارتوں کو منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دے دی جب کہ عالمی انسداد کرپشن دن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی کابینہ نے دستاویزات کی رازداری سے متعلق اقدامات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی جس میں افغان امن عمل پر بات ہوئی، خوشی ہے کہ 15 سال سے ہم جو کہہ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں اب امریکا بھی تسلیم کرتا ہے، امریکا نے تحریک انصاف کا موقف تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں امن اور افغان طالبان سے بات چیت کے لیے ہماری مدد چاہتا ہے، پاکستان آج ثالثی کے لیے مرکزی کردار ادا کررہا ہے، میں ہمیشہ سمجھتا تھا کہ بجائے ڈومور کے ہمارا کردار ثالثی کا ہونا چاہیے تھا کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کریں لیکن ہمیں ایسے ٹریٹ کیا گیا کہ کسی اور کی جنگ لڑنے کے لیے امداد دی جارہی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کسی اور کی جنگ کے حصے دار بننے کی بجائے ہمارا اصل کردار ثالثی کرانا ہے۔ ہمیں کسی کی جنگ کا حصہ بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے، ہم مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے یمن میں امن عمل آگے بڑھانے کی بات کی، ایران اور سعودی عرب سے بھی اس حوالے سے بات کی، ایرانی وزیر خارجہ نے ہمیں یمن جنگ ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔عمران خان نے کہاکہ کرتارپور راہداری کو بھارت نے بدقسمتی سے سیاسی فائدے کا رنگ دیا، اس معاملے پر حکومت نے پورا زور لگایا، یہ ہمارا فرض ہے، اگر پاکستان میں کسی کے مذہبی مقامات ہیں تو ہمیں ان کی مدد کرنا چاہیے، ہم کوئی نئی چیز نہیں کررہے یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرتارپور معاملے پر سکھ برادری سے جو رد عمل ملا اس پر خوشی ہے، جس طرح ہمارے لیے مدینہ ہے ان کے لیے کرتارپور ہے، امید رکھتے ہیں بھارت بھی رد عمل دے گا۔انہوں نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں معاشی ٹیم نے پرفارم کیا جس کا انہیں اسپیشل کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، وزارتِ تجارت، خزانہ اور منصوبہ بندی نے برے حالات میں اپنا کردار ادا کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مخالفین برے حالات کی پیشگوئی کرتے ہیں، اگر برے حالات ہیں تو سرمایہ کاری کیسے آتی؟ آج سوزکی، کوک، پیپسی اور ایگزون نے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے،زوکی کمپنی نے 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، فونٹین والے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے اسکول کھولیں گے اور ہمارے لوگوں کو تربیت دیں گے، ان تمام چیزوں کا کریڈٹ ہماری معاشی ٹیم کو جاتا ہے، مشکل حالات میں انہوں نے ایسا ماحول بنایا کہ لوگ سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں، سرمایہ کاری سے ہی ملک اوپر جاتاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv