تازہ تر ین

دھمکی سے کام نہ چلا تو امریکہ نے نرم لہجہ اپنا لیا اعظم سواتی نے خود استعفیٰ نہیں دیا ان سے لیا گیا ہے: لطیف کھوسہ فوج کا بھی احتساب ہوتا ہے: شاہد لطیف، حکومت بہتر کام کررہی ہے:مرتضیٰ ستی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ جب دھمکی اور دھونس سے کام نہیں چلا تو امریکہ نے نرم لہجہ اپنا لیا۔امریکہ کام تو پاکستان سے کراتا
ہے لیکن جو دینا ہو بھارت کو دے دیتا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن امریکہ اسے کردار دے رہا ہے جبکہ اسے دھڑا دھڑ ہتھیار بھی دے رہا ہے۔امریکہ سے پاکستان کو سوائے دشمنی کے کچھ نہیں مل رہا۔افغانستان میں امریکہ کو بھارت کی مداخلت نظر نہیں آتی؟۔ ایئر مارشل ر شاہد لطیف نے کہا کہ افواج پاکستان فاٹا کے انضمام کی بڑھ چڑھ کر حامی تھی۔چیک پوسٹیں سکیورٹی کے لئے ضروری ہیں یہ دنیا بھر میں ہوتا ہے۔سب جانتے ہیں افغانستان کی سرحد سے پاکستان کے ساتھ کیا کچھ ہو چکا۔فوج میں بھی احتسا ب ہوتا ہے اس میں شک و شبے والی بات نہیں ۔دشمن قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔بی ایل اے کے لوگوں کی راءٹریننگ کرتی ہے۔سابق گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس دن جے آئی ٹی کی رپورٹ آئی تھی اعظم سواتی سے اسی روز استعفیٰ لے لینا چاہئے تھا۔میرے خیال میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے خود استعفی نہیں دیا ان سے لیا گیا ہے۔استعفیٰ دینے سے شاید ان کے سر سے 62ون ایف کی تلوار ٹل جائے۔ تحریک انصاف کے رہنماءمرتضی ستی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔اعظم سواتی کے استعفے کو ایشو نہیں بنانا چاہئے۔تحریک انصاف کے رہنماءفیاض الحسن نے کہا کہ شہباز شریف کی پیشی پر حمزہ شہباز کے اکسانے پر ن لیگ کے کارکن پولیس سے الجھے اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔پولیس نے صرف کارکنوں کو روکامسلم لیگ ن کے رہنماءملک احمد نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں پر لاٹھی چارج غلط اقدام ہے کارکنوں کا احتجاج انتہائی پرامن تھا پولیس کچھ زیادہ ہی سختی کر رہی تھی لیکن اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے نیب کے پاس شہباز شریف کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv