تازہ تر ین

امریکہ افغانستان سے باعزت واپسی چاہتا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار سعید آسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر ایشو پر بہت پراعتماد ہیں ۔افغان ایشو پر کابینہ میں بحث کی گئی۔ تجزیہ و تبصروں پر مشتمل چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانستان میں آج بھی طالبان کی جانب سے نیٹو فورسز کی مخالفت جاری ہے۔افغانیوں ے اپنی سرزمین پر کسی کے قدم نہیں جمنے دیے ۔امریکہ کو احساس ہوا ہے مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں چڑھائی کر کے افغانستان پر فتح حاصل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا امریکہ کے صرف اپنے مفادات ہیں پاکستان کو نومور پر قائم رہنا چاہئے۔مفادات کے حصول کے بعد امریکہ نے کبھی پاکستان کو نہیں بخشا۔وہ تو خوش قسمتی سے ہماری فوج بہت مضبوط ہے ۔ ملکی سیاست پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے رویے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو سکتا ہے۔کالم نگار ناصر اقبال نے کہا کہ افغانستان افغانیوں کی ہوم گراﺅنڈ ہے امریکہ سمجھتا تھا بڑی آسانی سے افغانستان پر قبضہ کر لے گا لیکن یہ امریکہ کی غلط فہمی تھی۔امریکہ کو پاکستان کا اعتماد بحال کرنا چاہئے امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو ڈبل کراس کیا۔مشرف ایک کال پر امریکہ کے سامنے ڈھیر ہو گئے تھے۔عمران خان بہت خوددار اور مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔دوسروں کی جنگ لڑ کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا لیکن اب کوئی ہم پر اپنی جنگ مسلط نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا وزیر اطلاعات فیاض الحسن کو چاہئے سلجھا انداز اپنائیں۔ماڈل ٹاﺅن کیس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔کالم نگار میاں افضل نے کہا کہ ایک وقت تھا امریکہ صرف ڈو مور کا مطالبہ کرتا تھا لیکن اب صورتحال مختلف ہے امریکہ افغانستان سے باعزت واپسی چاہتا ہے جس کے لئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑ ا ہونا ہو گا۔تاکہ کوئی پاکستان کو دباﺅ میں نہ لا سکے اس کے لئے معیشت کی بحالی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا معاشی صورتحال بہتر ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ کالم نگار ناصر قریشی نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان کا امن بہت ضروری ہے۔افغانستان خطے کا اہم ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبہ اہم تھا لیکن سوال ہے کیا اس سے پاکستان کی قسمت بدل سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معیشت کی بحالی سب سے پہلے ہونی چاہئے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv