تازہ تر ین

حتمی اپیلیں مسترد، 18 غیر ملکی ’این جی اوز‘ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ’رفاہی کاموں‘ میں مصرف 18 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ملک چھوڑنے کا حتمی حکم دے دیا۔واضح رہے کہ امریکی، برطانوی اور یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی این جی اوز کی جانب سے پاکستان میں رکنے کی اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔اس حوالے سے رفاعی ادارے ایک ترجمان نے بتایا کہ حکومتی فیصلے سے لاکھوں غریب افراد متاثرہوں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے مزید 20 این جی اوز کو بے دخلی کا حکم مل سکتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ ’چند ماہ قبل حکومت کی جانب سے ’کسی وضاحت کے بغیر ہی‘ تقریباً 38 عالمی این جی اوز کو ملک بھر میں جاری مختلف پروگرامز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔خیال رہے کہ یہ تاثر موجود ہے کہ امریکا اور یورپین ممالک نے سماجی کارکنوں کے بھیس میں پاکستان میں جاسوس بھیجے ہیں۔اس حوالے سے انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے ٹوئٹ کیا کہ 18 گروپس کو فوراً ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔انہوں نے لکھا کہ ’مذکورہ این جی اوز اور گروپس فوراً چلے جائیں، انہیں طے شدہ معاہدے کے مطابق کام کرنا چاہیے تھا جو یہ 18 گروپس نہیں کرسکے‘۔پاکستان ہیومینیٹیرین فاﺅنڈیشن کے ترجمان عمیر حسن نے بتایا کہ ان کی این جی او ملک بھر میں 1 کروڑ 10 لاکھ غریبوں کے لیے سماجی کام اور 13 کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کرتا تھا۔عمیر حسن نے بتایا کہ ’رجسٹریشن کی تجدید کے انکار پر کسی بھی این جی او کو واضح جواب نہیں دیا گیا‘۔یاد رہے کہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سرجن ڈاکٹر شکیل آفریدی کو حالیہ دنوں میں پشاور کی سینٹرل جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے، جنہیں مئی 2001 کو ایبٹ آباد میں جعلی ویکسینیشن مہم کے ذریعے امریکا کو اسامہ بن لادن کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب امریکی ادارے ولسن سینٹر میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کیگولی مین کا کہنا تھا کہ ’این جی اوز کے خلاف حالیہ اقدامات غیر ملکی این جی اوز کو پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ بن لادن کی گرفتاری پر کوئی بھی بات کرنا مشکل ہے اور اس کے غیرملکی این جی اوز سے متعلق پاکستانی نقطہ نظر پر اثرات مرتب ہوئے۔اس حوالے سے عمیر حسن نے مزیدبتایا کہ دو این جی اوز نے بے دخلی سے متعلق احکامات کو عدالت میں چیلنج کیا ہے تاہم ان کے تمام رفاہی سرگرمیاں معطل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکام کی جانب سے بے دخل کیے جانے والے گروپس کے ساتھ کام کرنے سے منع کررہے ہیں‘۔فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پابندی کی زد میں آنے والی این جی اوز اور بن لادن آپریشن کے درمیان لنک کو مسترد کیا اور کہا کہ مذکورہ این جی اوز متعین کردہ قوائد و ضابط پر پورا نہیں اترتیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv