تازہ تر ین

ایک ہی ہفتے میں بجٹ سے 320 کروڑ روپے زائد کمانے والی فلم

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی سب سے مہنگی ترین فلم ’ٹو پوائنٹ زیرو’ کو یوں تو گزشتہ ماہ 29 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔تاہم اس فلم نے ایک ہی ہفتے میں ریکارڈ کمائی کرکے نئے اعزازات اپنے نام کرلیے۔اگرچہ اکشے کمار اور رجنی کانت کی اس فلم کے ہندی ورڑن نے ایک ہی ہفتے میں دنیا بھر سے اب تک صرف 132 کروڑ روپے ہی کمائے ہیں۔تاہم اس فلم کے تمام ورڑنز نے مجموعی طور پر 7 دن میں سینما گھروں سے ریکارڈ کمائی کرنے سمیت سیٹ لائیٹ حقوق کی مد میں بھی 370 کروڑ روپے کما کر نئی تاریخ رقم کردی۔رپورٹس کے مطابق اس فلم کو 550 کروڑ یعنی ساڑھے 5 ارب روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا تھا، جس کا صرف ایک گانا ہی 20 کروڑ روپے کے خرچ سے تیار کیا گیا تھا۔جہاں اس فلم کے گانے پر 20 کروڑ روپے لگائے گئے تھے، وہیں اس فلم میں ولن اکشے کمار اور ہیرو رجنی کانت کے درمیان ہونے والی لڑائی کے چند مناظر پر بھی 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔یعنی اس فلم کے کچھ مناظر کا خرچ عامر خان اور اکشے کمار کی کچھ پوری فلموں سے بھی زیادہ تھا۔’ٹو پوائنٹ زیرو‘ کو ہندی سمیت تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی 29 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، جب کہ اسے ٹو ڈی سمیت تھری ڈی میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔اس فلم کو کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما اور لوشیا پروڈکشن نے مل کر دنیا بھر میں ریلیز کیا تھا۔فلم کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی لوشیا نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ فلم نے ابتدائی ایک ہی ہفتے میں دنیا بھر سے 500 کروڑ روپے کمالیے۔یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھارتی فلم ابتدائی ہفتے میں ہی 500 کروڑ کلب میں شامل ہوئی۔کرن جوہر نے بھی ٹوئیٹ کی کہ ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ نے دنیا بھر سے 7 دن کے اندر 500 کروڑ روپے بٹور لیے۔جہاں اس فلم نے سینما گھروں سے دنیا بھر سے 500 کروڑ روپے بٹورے، وہیں اس فلم کے ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق بھی 370 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے تھے۔یعنی اس فلم نے اب تک مجموعی طور پر 870 کروڑ روپے کمالیے ہیں، جو کہ اس کے بجٹ سے 320 کروڑ روپے زائد ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مزید ایک ہفتے میں یہ فلم ایک ہزار کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گی۔یہ فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی رجنی کانت کی فلم ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے، اس بار فلم میں جہاں ایشوریا رائے کی جگہ ایمی جیکسن کو کاسٹ کیا گیا ہے، وہیں فلم میں اکشے کمار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فلم میں اکشے کمار طاقتور ولن جب کہ رجنی کانت روبوٹ ہیرو کے روپ میں نظر آئے ہیں اور ایمی جیکسن بھی اس کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv