تازہ تر ین

مادھوری ڈکشٹ کی سیاست میں انٹری

ممبئی( ویب ڈیسک ) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں میدان میں اتارنے پرغور کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر لیڈرکا کہنا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتی شہر پونے کی لوک سبھا سیٹ سے امیدواروں کے حتمی ناموں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے۔بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی جماعت اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری ڈکشٹ کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارنے پر غورکررہی ہے، بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے پونے لوک سبھا کے حلقے کے لیے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ  بالکل موزوں امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے ان کے گھر پر  ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے کہا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv