تازہ تر ین

پاکستان کو ہا ئبرڈ وار کا سامنا نو جوانوں کو منفی جارحانہ پرا پیگنڈے سے بچا نا ہو گا آرمی چیف کا ورکشاپ سے خطاب

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے ذہنوں کو پروپیگنڈا سے بچانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں، صورتحال کا رخ مذہبی ، فرقہ وارانہ اور لسانی منافرت کے ساتھ سماجی بغاوت کی طرف بھی ہو رہا ہے، ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکائ نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بریفنگ کے بعد شرکاءنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال جواب کیے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 2 دہائیوں میں مختلف قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستانی قوم اور فورسز نے بڑی بہادری اور کامیابی سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے ان خطرات کو مو¿ثر انداز سے شکست دی، صورتحال کا رخ مذہبی، فرقہ وارانہ، لسانی اور سماجی بغاوت کی طرف ہورہا ہے لہٰذا اس معاملے پر مشترکہ قومی جواب کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، ہمارے عوام خاص طور پر نوجوانوں کو منفی اور جارحانہ پروپیگنڈے سے آگاہ رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کرنی ہے، ہمیں بے بہا قربانیوں کے بعد اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہائبرڈ وار کا سامنا ہے جس میں مذہبی، مسلکی اور لسانی بنیادوں پر جنگ لڑی جارہی ہے۔ پوری قوم کو یکسوئی کے ساتھ درپیش چیلنجزکو شکست دینا ہوگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ سے مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے تاہم گذشتہ دو دہائیوں سے درپیش مشکلات کو پوری قوم اور مسلح افواج نے نہایت بہادری سے شکست دی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں اب ہائبرڈ وار کے ذریعہ فرقہ واریت، نسل پرستی اور دیگر سماجی اختلافات جیسے چیلنجز کو ابھارا جارہا ہے۔ پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کو ان چیلنجز کو یکسوئی کے ساتھ شکست دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو دشمن کی جانب سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈہ کو مسترد کرنا چاہیے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم نے بے شمارقربانیاں دی ہیں اورہم استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، ترقی کے اس سفر کومل کر جاری رکھنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv