تازہ تر ین

نام نہاد وزیر اعلی نے 300ارب کس کو بانٹے ؟ احسن اقبال کے بھائی مجتبی،زعیم قادری کے بھائی عاصم قادری سمیت کس کس نے کرپشن کی بہتی گنگا سے ہاتھ دھوئے فیاض الحسن چوہان کے چونکا دینے والے انکشافات ”خبریں“سے خصوصی انٹر ویو میں بڑے بڑوں کے پول کھول دئیے

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے وزیراعظمعمران خان کے کرپشن مکاو ویژن پر عمل پیرا ہے ملک کو لوٹ کر کھا جانے والوں کا احتساب ہوکر رہے گا۔ 100روزہ پلان کو حتمی شکل دینے کےلئے پنجاب کابینہ دن رات مصروف عمل ہے وزرات ثقافت اپنے ہیرو منظور سپاہی پر بنائی جانے والی فلم کےلئے کام جاری ہے جس کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائیگی۔ قائداعظم محمد علی جناح جیسے عظیم لیڈرز پر بھی فلمیں یا ڈرامے بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔سنسر بورڈ میں بہت زیادہ کرپشن ہوئی ہے جس کا حساب دینا ہوگا ،کسی اخبارات کے اشتہار بند نہیں ہونگے اور نہ ہی ان میں اقربا پروی ہوگی ان باتوں کا اظہار خیال صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے روزنامہ خبریں سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جیل میں طویل اسیری گذارنے اور بھارتی جبر سے زبان کاٹ دینے کی اذیت سے گذرنے والے اپنے قومی ہیرو سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کیلئے میں نے ہدائتکار سید نور سے طویل ملاقات کی جس میںانہیں سپاہی مقبول حسین کی قربانیوں اور بہادری پر اعلیٰ پائے کی فلم بنانے کا کہا ہے بھارت ہمارے خلاف منفی فلمیں بنانے میں لگا رہتا ہے ہم اب اپنی ثقافت سے اپنے ہیرو کی شجاعت پر فلم بنا کر ان کی زندگی کے روشن پہلوﺅں کو قوم کے سامنے اجاگر کریں گے۔انفارمیشن ایکٹ کے ھوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں معلومات تک رسائی کا بل پیش کر رہے ہیں جس سے صحافیوں کو مطلوبہ معلومات بلا تاخیر دستیاب ہوںگی، صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دیہی کے لئے ضروری سہولیات حاصل ہوںگی اور ملک میں صحت مند صحافتی اقدار کو فروغ حاصل ہوگا۔ غریب فنکاروں کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دس ہزار فنکاروں کی مالی مدد، ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے اور فنکاروںکے لئے سالانہ چار لاکھ روپے تک علاج معالجے کے لئے وقف کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نام نہاد خاد م اعلی نے صاف پانی پراجیکٹ کے نام پر غریب عوام کے ٹیکسوںکی300ارب روپے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں میں بانٹ دیئے۔ شہباز حکومت کا 2014میں شروع کیا گیا یہ منصوبہ چار سالوں میں صاف پانی کی ایک بوند عوام کو نہ پہنچا سکا۔احسن اقبال کے بھائی مجتبیٰ جمال ،، زعیم قادری کے بھائی عاصم قادری ،منیر چودھری اورراجہ قمرالاسلام نے بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔سابقہ حکومت نے صرف اپنوں کو نوازنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملک اربوں ڈالر کے قرضوں مین دب گیا جواب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اب احتساب کی بات کی جائیے تو شور مچا دیا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ ان بڑے مگر مچھوں کو خطرہ ہے جنہوں نے عوام کے پیسے بے دردی سے لوٹے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv