کیا واقعی سیف الرحمان کے سیف ہاؤس سے ملنے والی گاڑیاں قطری سفارتخانے کی ہیں؟ منیجر نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قطری گاڑیوں کی درآمد کا معاملہ، ریڈکو ٹیکسٹائل ملز کے سینئر منیجر ایڈمن عرفان صدیقی نے قطری خط کی قلعی کھول دی۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑیاں قطری شہزادے نہیں، سابق سینیٹر سیف الرحمان اور ان کے آدمی استعمال کرتے تھے۔قطری گاڑیوں کی بغیر کسٹم درآمد کا معاملہ، ریڈکو ٹیکسٹائل ملز کے سینئر منیجر ایڈمن عرفان صدیقی نے بڑا انکشاف کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادوں کو کبھی گاڑیاں استعمال کرتے نہیں دیکھا، گاڑیاں سیف الرحمان اور ان کے آدمی ہی استعمال کرتے تھے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کے بیان سے قطری سفارتخانے کے خط کی تردید ہوگئی ہے جس میں گاڑیوں کا مالک حمد بن جاسم کو بتایا گیا تھا۔ 20 سال سے ریڈکو میں ملازمت کرنے والے عرفان صدیقی کے بیان کو کیس کا حصہ بنا دیا گیا ہے، درا?مد کی گئی قطری گاڑیوں کی مالیت 7 ارب روپے ہے۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ریڈکو اور سیف الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گاڑیوں کی درآمد اور زیر استعمال ہونے کے حوالے وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ قطری گاڑیوں کی تفتیش کا دائرہ کار کراچی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ،افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل راؤنڈر

دبئی(ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل راو¿نڈر بن گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے انٹر نیشنل رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بولنگ میں بھارتی باﺅلر جسپرت بھمبرا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ابتدائی 10 بلے باز میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں اور بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا بھی چھٹا نمبر ہے۔بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرزمیں پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمبرا، افغانستان کے راشد خان دوسری پوزیشن، کلدیپ یادیو تیسری، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلی ووڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بہترین آل راو¿نڈر کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راو¿نڈر پوزیشن چھین لی، راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو گئے ہیں۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق 15 درجے بہتری کے ساتھ رینکنگ میں 27ویں نمبر پر آگئے جب کہ آل راو¿نڈر شعیب ملک 12 درجے بہتری کے ساتھ 42ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد پاکستان کا 6 روزہ دورہ کرے گا جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوتچ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری، دونوں ملکوں کے درمیان دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری سمیت پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوران گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کرے گا۔واضح رہے عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رواں ماہ پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جہاں انہوں نے جدہ میں سعودی فرماں روا سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا اور ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔

انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 420 ہوگئی

جکارتہ( ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں زلزلے اور سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 420 ہوگئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچادی، سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث 420 افراد جاں بحق اور 540 شدید زخمی بھی ہوئے جب کہ ملبے تلے دبے سیکڑوں افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے جب کہ مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔انڈونیشین صدر جوکو ودودو آج متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی تھی۔

لندن میں باکسر عامر کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘ کا شاندار پریمیئر

لندن (ویب ڈیسک )پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘ کا شاندار پریمیئر رینڈانس فلم فیسٹول میں ہوا۔دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘باکسر عامر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی محنت لگن اور جستجو کو زبردست طریقے سے فلمایا گیا ہے۔فلم کے پریمیئر میں باکسر عامر نے اپنی فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔باکسر عامر نے دو روز قبل دستاویزی فلم کے پریمیئر کے حوالے سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ’ٹیم خان‘ کے لیے انتہائی پر جوش ہیں جو 29 ستمبر کو لندن کے رینڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی‘۔

ہر تعلیمی ادارہ اپنے منہ میا ں مٹھوہے ،چیف جسٹس کا آڈٹ کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک )زیرزمین پانی نکال کر فروخت کرنے والی کمپنیز کی کے خلاف ازخود ٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے منرل واٹر کمپنی کو گزشتہ 5سال کا ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ زیرزمین پانی نکال کر فروخت کرنے والی کمپنیز کی کے خلاف ازخود ٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے منرل واٹر کمپنی کو پانی کے نمونے کی لیبارٹیز ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ریکارڈ اورلیبارٹریز ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک فیکٹریاں سیل کر دیں اورپانی کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ منرل واٹر کمپنی سے امتیازی سلوک کیسے کر سکتے ہیں؟پانی کے جتنے ٹیسٹ کراتے ہیں وہ غیر معیاری نکلتے ہیں،منرل واٹر کمپنی پاکستان میں فتور ڈال رہی ہے۔جس پر عدالت نے منرل واٹر کمپنی کو گزشتہ 5سال کا ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔اس موقع پرمنرل واٹر کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن نے فرانزک آڈیٹرکوکب جمال پر اعتراض اٹھا دیا اورکوکب جمال نے رضاکارانہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی جس پر عدالت نے ایڈوکیٹ میاں ظفر اقبال کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔

بھارت اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں: سارہ رضا

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکارہ سارہ رضاخان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف مواقع کم فراہم کیے جاتے ہیں اگرہم نئے لوگوں کومواقع فراہم کریں تومستقبل میں کئی بڑے فنکار ہمیں مل سکتے ہیں۔مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت میں فلم کے لیے جوکام کیا جا رہا ہے وہ پاکستان میں شایدکئی برس تک نہ ہو سکے ان کے پاس فلم کے حوالے سے آئیڈیاز ہیں اور انویسٹر ہیں مگرہمارے ہاں اس کا فقدان ہے۔سارہ رضا کا کہنا تھاکہ پاکستان کاڈرامہ بحال ہونے سے گلوکاروں کوبھی کام کرنے کے مواقع ملے ہیں۔
ہمارے ڈرامے کے حوالے سے دنیا بھر میں گفتگوہوتی ہے مجھ سے ہندوستانی ڈائریکٹرزنے جب ہمارے ڈراموں کے بارے پوچھاتومجھے خوشی ہوئی

ہما علی کی ” پیار دو ادھار دو“ میں پرفارمنس ‘ مداحوں کا ہجوم

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہماعلی نے کہا ہے کہ میں سٹیج ڈرامے میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں ، مگر فحاشی تب ختم ہو گی جب پروڈیوسر ڈراموں میں اداکاروں کے کرداروں سے فحاشی ختم کریں گے۔ہما علی نے کہا کہ میرے خلاف بھی اسٹیج کی دنیا میں بہت سے لوگ ہیںجو ہر وقت سازشیں کرتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ میں شوبز سے آﺅٹ ہو جاﺅں مگر مجھے مزید کامیابیاں مل رہی ہیں۔ہما علی ان دنوں شالیمار تھیٹر کے ڈرامہ ” پیار دو ادھار دو“میں پرفارم کر رہی ہیں۔ ان کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے اور انہوں نے بتایا کہ ان کا ہر شو واﺅس فل جا رہا ہے۔

نسیم وکی اور ہنی شہزادی کی ”بالی مےری جان اے “میں پر فارمنس

لاہور(شوبزڈیسک) کامےڈےن کنگ نسےم وکی اور اداکارہ ہنی شہزادی نے ڈرامہ ”بالی مےری جان اے “مےں شاندار پر فارمنسکا مضاہرة کیا ۔وہ تماثیل تھیٹر میں پر فارم کر رہے ہےں جہاں دونوں کی اداکاری کو شائقےن کی جانب سے بے حد پسند کےا جارہا ہے۔ یادرہے کہ نسیم وکی نے بظور ڈائریکٹر اور رائٹر بھی دوبارہ انٹری دی ہے۔ جبکہ اداکارہ ہنی شہزادی نے بتاےا کہ ےہ ڈرامہ ہر لحاظ سے ڈرامہ شائقےن کےلئے اےک تحفہ ہے اور اس میں انہوں نے بہت محنت سے آئیٹم سانگ تیار کئے ہیں۔ اس سے قبل میں معفل تھیٹر میں ڈرامہ کر رہی تھی لیکن اب میرا معاہدہ تماثیل تھیٹر میں ہو گیا ہے ۔ڈرامہ کی کاسٹ میں اکرم اداس ‘ نگار چودھری‘ قیصرپیا اور طاہر انجم شامل ہیں۔

انوشکا کی فلم” سوئی دھاگہ“کی 8کروڑ کمائی کے ساتھ شاندار اوپننگ

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ فلم ’ سوئی دھاگہ“ کی 8.5کروڑ کمائی کے ساتھ شاندار اوپننگ، ورون اور انوشکا کا” سوئی دھاگہ چیلنج“ بھی ستاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔شاہ رخ خان ، اکشے کمار، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، کرن جوہر ، مادھوری ڈکشت جھانوی کپور اور راج کمار راﺅ چیلنج میں حصہ لے چکے ہیں ۔بالی وڈ کی نئی رومانوی ڈرامہ فلم ” سوئی دھاگہ“ فلم بینوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ ستاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، گذشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم نے پہلے دن بھارتی مارکیٹ میں ساڑھے کروڑ سے زائد کمائی کی جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی فلم کے شوز ہاﺅس فل جارہے ہیں ۔ دوسری جانب فلم کی تشہیر کیلئے ہونے والے منفرد آئیڈیا ” سوئی دھاگہ چیلنج“ بالی وڈ کے تمام ستاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اور تمام فنکا ربڑھ چڑھ کراس دلچسپ چیلنج میں حصہ لے رہے ہیں ۔ چیلنج کا آغاز انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کو دس سیکنڈ سے کم وقت میں دھاگہ کو سوئی میں ڈالنے کا چیلنج کرکے کیا تھا جسے کنگ خان نے کامیابی سے مکمل کر لیا تھا۔شاہ رخ خان کے بعد اکشے کمار ، مادھوری ڈکشت ،تشار کالیا اور جھانوی کپور سمیت دیگر فنکاروں نے چیلنج میں حصہ لیا لیکن صورتحال اس وقت مضحکہ خیز بن گئی جب ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشت دھاگے کو سوئی میں ڈالنے میں ناکام رہیں۔ رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، راج کمار راﺅ نے دس سیکنڈ میں سوئی میں دھاگہ ڈال کر چیلنج کو کامیابی سے مکمل کیا جبکہ فلمساز کرن جوہر ، آدیتیا رائے کپور اور خوشی کپور مقررہ وقت میں چیلنج مکمل کرنے میں ناکام رہے ۔ خود داری اور محنت میں عظمت کے سماجی پیغام سے بھرپورسوئی دھاگہ“ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنائی گئی ہے۔

وارث شاہؒ کو خراج عقیدت‘پلاک میں ہیر گائیکی کا مقابلہ

لاہور( شوبزڈیسک )عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب نے ”گائیکی ہیر وارث شاہ“ کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے ہیر گائیکوں نے حصہ لیا اور ہیر گائیکی کے ذریعے سید وارث شاہؒ کے پیغام کو سامعین تک پہنچایا۔ تقریب میں ممبر سنسر بورڈ پنجاب خواجہ عبدالحکیم عامر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ فلمسٹار نشو بیگم، ڈاکٹر طارق شریف زادہ مذہبی سکالر چیئرمین حلقہ درود، اداکار راشد محمود، صحافی و ادیب ہارون عدیم، شاعر و محقق وِیر سپاہی اور گلوکار ناصر بیراج نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ ہیر وارث شاہ پیش کرنے والوں میں حسنین اکبر و محمد اسلم باہو (بابا گروپ)، شبانہ عبّاس، سِدرہ اشتیاق، شبیر قدیمی، حافظ عثمان، منظور ملنگ، صابر علی ورک، ظاہر حسین، حمزہ ناصر، نذیر احمد اور باو¿ لطیف فتح گڑھی شامل تھے۔
عالمی شہرت یافتہ سہو آرٹ کے بانی عبدالطیف سہو نے اپنے روایتی لباس و انداز کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ہیر خواں حضرات اور ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف کو مخصوص ثقافتی تاج پہنائے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام صوفیاءکے کلام کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی منعقد کرواتا رہے گا۔ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عاصم چودھری نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ تقریب میں موجود حاضرین نے اِس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر پنجاب انسٹیٹیوٹ، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے اقدامات کی بھرپور ستائش کی۔