تازہ تر ین

کیا واقعی سیف الرحمان کے سیف ہاؤس سے ملنے والی گاڑیاں قطری سفارتخانے کی ہیں؟ منیجر نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قطری گاڑیوں کی درآمد کا معاملہ، ریڈکو ٹیکسٹائل ملز کے سینئر منیجر ایڈمن عرفان صدیقی نے قطری خط کی قلعی کھول دی۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑیاں قطری شہزادے نہیں، سابق سینیٹر سیف الرحمان اور ان کے آدمی استعمال کرتے تھے۔قطری گاڑیوں کی بغیر کسٹم درآمد کا معاملہ، ریڈکو ٹیکسٹائل ملز کے سینئر منیجر ایڈمن عرفان صدیقی نے بڑا انکشاف کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادوں کو کبھی گاڑیاں استعمال کرتے نہیں دیکھا، گاڑیاں سیف الرحمان اور ان کے آدمی ہی استعمال کرتے تھے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کے بیان سے قطری سفارتخانے کے خط کی تردید ہوگئی ہے جس میں گاڑیوں کا مالک حمد بن جاسم کو بتایا گیا تھا۔ 20 سال سے ریڈکو میں ملازمت کرنے والے عرفان صدیقی کے بیان کو کیس کا حصہ بنا دیا گیا ہے، درا?مد کی گئی قطری گاڑیوں کی مالیت 7 ارب روپے ہے۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ریڈکو اور سیف الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گاڑیوں کی درآمد اور زیر استعمال ہونے کے حوالے وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ قطری گاڑیوں کی تفتیش کا دائرہ کار کراچی تک بڑھا دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv