تازہ تر ین

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعے کو جاتی امرا میں ادا کی جائے گی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعے کی شام جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018 بروز جمعہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ترجمان ن لیگ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرائ میں ہو گی۔خیال رہے کہ کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا سابق خاتون اول گزشتہ روز لندن میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔بیگم کلثوم نواز کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی ہے جب کہ شہباز شریف کلثوم نواز کی میت کو لینے کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv