تازہ تر ین

امریکا آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پر پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا: فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آو¿ٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پرامریکا پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں، تعلقات بہترہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv