تازہ تر ین
inzemam-ul-haq

اماراتی کنڈیشنزمیں شاداب کا کردار انتہائی اہم

لاہور(یواین پی) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں شاداب خان کا کردار اہم ہوگا۔لاہور میں ایک یونیورسٹی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ کےلئے منتخب اسکواڈ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں متوازن ہے، گرین شرٹس پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، امید ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی قوت ہم آہنگی اور اتحاد کی فضا ہے، یواے ای کی سلو پچز پر سلو بولرز کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، قومی اسکواڈ میں 2 اسپنرز شامل ہیں، شاداب خان پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اوپنرز فخرزمان اور امام الحق کیساتھ بابر اعظم بھی اچھی فارم میں ہیں،حارث سہیل بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ایک سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ ایشیا کپ میں کوئی کھلاڑی زخمی ہو، اگر ہوا بھی تو یو اے ای ہمارے لئے ہوم گراﺅنڈ جیسا ہے،اے ٹیم بھی وہاں ایکشن میں ہوگی،متبادل تلاش کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ایشیاکپ میں 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراﺅنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کےلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv